گزشتہ روز کراچی پولیس نے ایک ایسے اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جو شہر بھر میں آن لائن فوڈ سروس کے ڈیلیوری بوائے کی آڑ میں کراچی کے شہریوں سے لوٹ مار کرکے انہیں ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کررہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں عبدالرؤف نامی شخص کو فیروز آباد کے علاقے سے ایک چھپا مار کاروائی کے دوران گرفتار کیا۔ اس دوران پولیس نے مطلوبہ مجرم کے پاس سے آن لائن فوڈ سروس کے رائیڈر کی وردی، ایک بیگ اور ایک عدد اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
اس حوالے سے سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ متعلقہ ملزم آن لائن فوڈ سروس کے ڈیلیوری بوائے کی آڑ میں شہر بھر میں مکانات کے ڈور بیل بجاتا تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ ساجد سدوزئی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ اشیائے خوردونوش کی ترسیل کے دوران دروازے کھولتے ہوئے شہریوں کو ان کے قیمتی سامان سے محروم کیا کرتے تھے۔ ایس ایس پی ویسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے شہر میں 21 اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
شہر بھر میں آن لائن فوڈ سروس کے ڈیلیوری بوائے کی آڑ میں وارداتیں کرنے والے مجرم عبدالرؤف نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس نے سال 2011 میں مجرمانہ کاروائیوں کے استعمال کے لئے اسلحہ خریدا تھا۔ جسے وہ واردات کے وقت کھانے کے خانے میں رکھا کرتا تھا، جس سے وہ پولیس کی چیکنگ اور جانچ سے بچ جاتا کرتا تھا۔ ملزم نے مزید کہا کہ عموماً پولیس کھانا فراہم کرنے والے لڑکوں کو نہیں روکتی ہے۔
مجرم عبدالرؤف نے دوران حراست پولیس کو اپنے دیئے جانے والے ایک بیان میں بتایا کہ یہ اس کا پہلا مجرمانہ فعل تھا ، کیونکہ اسے رقم کی اشد ضرورت تھی جبکہ وہ دس روز قبل ہی ایک آن لائن فوڈ سپلائی کرنے والی کمپنی کا حصہ بنا ہے۔
جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے اور اس معاملے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
واضح رہے گزشتہ برس کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لگنے والے لاک ڈاؤن کے باعث بےروزگاری میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ملک میں جرائم کی شرح میں واضح اضافہ دیکھا گیا۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ وہ تھا جو روزانہ دیہاڑی پر کام کرکے اپنا گزر بسر کرتا تھا، لیکن طویل عرصے کے لاک ڈاؤن نے لوگوں کی مشکلات میں بڑے پیمانے اضافہ کیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…