پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے جہاں اپنی طلاق کو لیکر عوامی سطح پر بات چیت سے اجتناب کیا وہیں چند روز قبل اداکارہ کے سابقہ شوہر راجہ افتخار اعظم نے ناصرف اس موضوع پر عوامی سطح پر بات کی بلکہ ان کے خلاف سخت اور غیر مہذب جملے بھی ادا کئے۔ جس پر اب اداکارہ نوشین شاہ کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔ ان کے شوہر راجہ افتخار اعظم ایک برطانوی پولیس آفیسر تھے۔ تاہم چند ہی ماہ بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں کے درمیان علحیدگی ہوچکی ہے۔
راجہ افتخار اعظم نے اداکارہ کو درد سر قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن اس بارے میں اداکارہ کی جانب سے تاحال کوئی بھی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اگرچے اس سے قبل اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان کی راجہ افتخار اعظم سے ارینج میرج ہے، وہ ان کے والدین کے دوست کے بیٹے ہیں۔ جبکہ آئندہ وقتوں برطانیہ میں مقیم ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ بعدازاں شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ہمراہ لندن چلی جاتی ہیں۔ لیکن کچھ ہی عرصے بعد یہ سامنے آتا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے ناصرف شوہر کی تمام تصویریں ہٹا دی گئیں ہیں بلکہ انہوں نے ان سے متعلق تذکرہ کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ جس سے تاثر یہی پیدا ہوا کہ شاید دونوں کے درمیان اب علحیدگی ہوچکی ہے۔
لہذا کچھ عرصے بعد اداکارہ نمرہ خان ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان مدعو کی جاتی ہیں، جہاں ان سے ان کی طلاق کے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔ تو وہ اس موضوع پر بات کرنے سے منع کردیتی ہیں۔ البتہ اس دوران اداکارہ کے سابقہ شوہر راجہ افتخار اعظم ایک لائیو سیشن کا حصہ بنتے ہیں، اس پر ناصرف وہ بات کرتے ہیں بلکہ سخت لفظوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ اگرچے یہ سب اس وقت ہوا جب نمرہ خان کے متعلق یہ خبریں زیرگردش رہیں ہیں کہ وہ بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
لائیو سیشن کے دوران طلاق سے متعلق سوال پر راجہ افتخار اعظم سیخ پا ہو گئے اور تیز آواز میں کہا کہ ’ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں، ہم طلاق یافتہ ہیں ، میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں اس سے چھٹکارا پانا چاہتا تھا، وہ سر درد تھی، ایک انتہائی شدید سر درد۔’
اس سلسلے میں اب اداکارہ نوشین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی ہے، جس میں انہوں نمرہ خان اور راجہ افتخار اعظم کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ نمرہ خان حق کے لئے کھڑی ہوئی، ساتھ ہی انہوں نے ان کے سابقہ شوہر کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
نوشین شاہ لکھتی ہیں کہ مجھے افسوس ہے لیکن نمرہ خان کے شوہر کی ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ مزید خاموش نہیں رہے سکتی ہیں۔ نوشین شاہ کے مطابق مجھے نمرہ خان نے اپنے گھر میں مدعو کیا تھا جہاں وہ انکے سابقہ اور انکی والدہ سے ملی تھیں۔ نمرہ کے شوہر(راجہ۔افتخار اعظم) ناصرف شراب پینے کی عادت تھی بلکہ ان کا نمرہ خان کے ساتھ روائیہ بھی انتہائی بدتمیزی اور بدسلوکی پر مبنی تھا۔
اداکارہ نوشین شاہ نے مزید بتایا ہے کہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ نمرہ نے اس آدمی کیلئے کیا کچھ نہیں کیا اور کیا کچھ نہیں سہا، اس نے اپنی شادی بچانے کی پوری کوشش کی۔ مجھے بےحد خوشی ہے کہ وہ اپنے لیے کھڑی ہوئی، فیصلہ لیا اور اس پر قائم بھی رہی کیونکہ نمرہ کی شادی ایک زہر کی مانند تھی۔
مزید پڑھیں : شادی کے 10 ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دیدی، زینب قیوم
یاد رہے ڈرامہ انڈسٹری میں نمرہ خان نے کامیڈی سیریز “کس دن میرا ویاہ ہووے گا” میں مختصر کردار سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ ‘مہربان’ ، ‘اُڑان’ ، ‘خوش سیرت’ اور ‘میں جینا چاہتی ہوں’ سمیت متعدد ٹیلی ویژن سیریلز میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ 2016 میں نمرہ نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات “بلائنڈ محبت” سے کی تھی۔ تاہم گزشتہ برس اپریل کے مہینے میں انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران راجا افتخار اعظم سے خاموشی سے نکاح کرلیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…