جویریہ سعود کیوں انٹرویو نہیں دیتی ؟وجہ بتا دی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے پوڈ کاسٹ اور ٹی وی چینلز پر مفت میں انٹرویو دینے سے انکار کردیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو انٹرویو نہ دینے کے حوالے سے بتایا۔

No Free Interviews; Javeria Saud

اداکارہ نے لکھا کہ ہرکوئی مجھ سے پوڈ کاسٹ اور انٹرویوز کے بارے میں پوچھ رہا ہے جن کے لیے میرا جواب یہ ہے کہ میں مفت انٹرویو دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

:مذید پڑھیئں

جویریہ سعود نے مہنگائی کے خلاف ویڈیو شیئر کردی

انہوں نے لکھا کہ ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد کو مونوٹائز کرتے ہیں، اس لیے میں معاوضہ لے کر کام کرنا چاہوں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں سے بات کرتی ہیں اور وہاں ان کے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جویریہ سعود نے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں عذرا کر مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ان کے حقیقی شوہر سعود قاسمی نے انجام دیا تھا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago