اداکارہ نمرہ خان نے سابقہ شوہر کی جانب سے سوشل میڈیا پر تحقیر آمیز الفاظ میں طلاق کا اعلان کرنے پر ردعمل دے دیا، ویڈیو میں اپنی طلاق کے حوالے سے بتاتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں۔
نمرہ خان سوشل میڈیا پر جاری اپنی جذباتی ویڈیو میں پر تشدد ازدواجی تعلق کے بجائے طلاق کی اہمیت پر بات کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں نمرہ خان نے کہا کہ میری طبیعت کے علاوہ جو باتیں بھی ہو رہی ہیں یہاں میں اُس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، براہِ کرم اس پر آپ بھی بات نہ کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ پڑھ میں سب رہی ہوں، دیکھ بھی سب رہی ہوں، آپ سب چاہنے والوں نے اتنا کچھ بول دیا ہے کہ مجھے اب کچھ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر تھوڑا بھی سیکھنے کو مل رہا ہے تو سیکھ جائیں، وہ غلطی نہ دہرائیں کبھی بھی، مجھ سے سیکھنے کو مل رہا ہے تو مجھ سے سیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت کچھ سہا ہے جو ناقابلِ بیان ہے، میں سب کی عزت کرتی ہوں، کسی کو برا نہیں بولتی نہ کسی کے ساتھ برا کرتی ہوں۔
اداکارہ ویڈیو میں اپنی طلاق اور ماضی کی واقعات کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنی اولادوں کو یہ حوصلہ دیں کہ وہ اپنی تکلیف آپ کے سامنے بیان کرسکیں، کیونکہ معاشرے میں اب بھی ایسی کئی خواتین موجود ہیں جو مسائل کے باوجود اپنے دُکھ نہیں بتا سکتیں۔ اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ان دنوں خبروں میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں۔ نور مقدم جیسی مثالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں ناانصافیوں کو کبھی برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ہم نے ایک نور کو کھو دیا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ ہم مزید کو کھو دیں۔
واضح رہے کہ نمرہ خان کی شوہر سے علیحدگی کی خبریں گزشتہ برس اکتوبر سے زیرگردش تھیں اور اب ان کے شوہر راجا افتخار اعظم نے اداکارہ سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ان کے سابقہ شوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نمرہ اور وہ طلاق یافتہ ہیں، انہوں نے نمرہ سے چھٹکارا حاصل کیا کیونکہ وہ محض ایک سر درد تھی۔
تاہم اس ویڈیو سے پہلے اداکارہ نے اپنی طلاق کی خبروں پر کہیں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ بلکہ انہوں نے نعمان اعجاز کے شو میں نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال سے گریز کیا تھا اور سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ہم اس پر بات نہیں کر سکتے پلیز۔
جبکہ اداکارہ کے سابق شوہر نے اپنی جاری کردہ ویڈیو میں ان کے خلاف سخت اور غیر مہذب جملے ادا کئے۔اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو سابق شوہر کی جانب سے درد سر ٹہرانے پر اداکارہ نوشین شاہ چپ نہ رہ سکیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کردی جس میں انہوں نمرہ خان اور راجہ افتخار اعظم کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ نمرہ خان حق کے لئے کھڑی ہوئی، ساتھ ہی انہوں نے ان کے سابقہ شوہر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ نوشین شاہ نے لکھا کہ مجھے نمرہ خان نے اپنے گھر میں مدعو کیا تھا جہاں وہ ان کے سابقہ اور ان کی والدہ سے ملی تھیں۔ نمرہ کے شوہر کو ناصرف شراب پینے کی عادت تھی بلکہ ان کا نمرہ کے ساتھ رویہ بھی انتہائی بدسلوکی پر مبنی تھا۔
یاد رہے کہ نمرہ خان اور راجا افتخار اعظم نے 19 اپریل 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران ارینج میرج کی تھی، تاہم اب ان کی طلاق کی تصدیق ہوگئی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…