لمبے ترین بالوں کا اعزاز رکھنے والی بھارتی خاتون نے اپنے بال کٹوا دیئے

گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نیلانشی پٹیل نے دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ نیلانشی پٹیل کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے۔ وہ 16 برس کی تھیں تو انہوں نے 2018 سے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ ان کے بالوں کی کل لمبائی 170.5 سینٹی میٹر (5 فٹ 7 انچ) تھی۔ تاہم اب عالمی ریکارڈ ہولڈر نیلانشی پٹیل نے 12 سال تک بال بڑھنے کے بعد اب باضابطہ طور پر انہیں کٹوا دیئے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نیلنشی پٹیل نے ایک بلاگ میں بتایا کہ پچھلے سال جولائی میں ، 18 ویں سالگرہ سے ٹھیک پہلے ، ان کے بال آخری بار ناپے گئے تھے۔ جس میں ان کے بالوں کی لمبائی حیرت انگیز طور پر 200 سینٹی میٹر یعنی (6 فٹ 6.7 انچ) تک جا پہنچی تھی، جس پر انہیں نے نوعمری میں سب سے زیادہ لمبے بالوں کا اعزاز حاصل کیا۔

Image Source: Screengrab

نیلنشی پٹیل کے مطابق انہوں نے اپنے بالوں کو نہ کاٹنے کا فیصلہ تب کیا تھا، جب وہ چھ سال کی عمر میں بال کٹوانے ایک خراب تجربے سے گزری تھی۔ لہذا اس کے بعد انہوں نے بغیر بال کٹوائے 12 سال گزارے اور انہوں نے اپنے لمبے بالوں کو اپنی ’خوش قسمتی’ کی نشانی بتایا۔ بعدازاں انہوں نے پھر ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک اپنے بالوں میں اضافہ کیا اور نوعمری میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ تاہم اب آخر میں نیلنشی پٹیل نے اپنے یعنی دنیا کے سب سے لمبے بال کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Image Source: Screengrab

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اپنے بالوں کو کاٹنے پر ، نیلنشی پٹیل نے کہا ، “میرے بالوں نے مجھے بہت کچھ دیا۔ میں اپنے بالوں کی وجہ سے میں ‘ریل لائف ریپنزیل’ کے نام سے جانی جاتی ہوں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اسے کچھ واپس کریں۔

Image Source: Screengrab

بال کٹوانے سے قبل ، نیلنشی نے اپنے بالوں کو الوداع کہتے ہوئے کہا میں بہت پرجوش اور تھوڑا سا گھبرا رہی ہوں کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نئے بالوں میں کس طرح دیکھ رہی ہونگی؟ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے ، لیکن مجھے امید ہے کہ یہ حیرت انگیز ہوگا۔ نیلانشی پٹیل کے تمام بال کٹنے کے بعد ، بالوں کو ایک جھنڈ میں باندھ دیا گیا، جس کا وزن 266 جی (9.4 آانس) تھا۔

نیلنشی پٹیل کی جانب سے اپنے بالوں کو ریپلے کو۔عطیہ کردیا گیا ہے، جوں ہی یہ بال بھارت سے امریکہ روانہ ہونگے، انہیں چند روز کے لئے عوامی نمائش کے لئے بھی رکھا جائے گا، بعدازاں انہیں ورلڈ گینس بک کے میوزیم میں منتقل کردیا جائے گا۔

یاد رہے کچھ سال پہلے ، ایک پاکستانی لڑکی نے بھی شوکت خانم میموریل ہسپتال کے کینسر کے مریضوں کو عطیہ کرنے کے لئے اپنے 23 انچ کے بال کاٹ کر بالوں کو عطیہ کر دیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago