دورہ نیوزی لینڈ سے قبل پاکستان ٹیم کے لئے افسوناک خبر، قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا نیوزی لینڈ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو اس خبر کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ہفتے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوئی تھی، جہاں اسے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا ہے۔ اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پاکستان اے ٹیم بھی دورہ کررہی ہے۔ لہذا نیوزی لینڈ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ کے اسکواڈ کا کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیا گیا، جو کہ 6 کھلاڑیوں کا مثبت آیا، جس کے بعد تمام متاثرہ کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
اس دوران نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 رکنی دستے کا نیوزی لینڈ پہنچنے پر کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیا گیا، جن میں کھلاڑیوں سمیت ٹیم مینجمنٹ کے لوگ بھی شامل تھے، لہذا تمام مثبت ٹیسٹ رپورٹ ان ٹیسٹ کی بنیاد پر ہے۔
نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے نیوزی لینڈ آنے سے قبل لاہور میں 4 بار کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے تھے جوکہ منفی تھے البتہ مثبت آنے والے تمام کھلاڑیوں میں 2 ایسے کھلاڑی ہیں جن کی پرانی ہسٹری ہے البتہ 4 کھلاڑیوں کو حال ہی میں وائرس لگا ہے۔ لہٰذا مثبت آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تحقیقاتی عمل ہونے کے دوران ٹریننگ کی سہولت میسر نہیں ہونگی۔
واضح رہے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس دوران مزید بتایا کہ پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی ہے، جس پر ہیلتھ منسٹری نے وارننگ جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں دورہ کرنے والی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ بات چیت بھی کی جاری ہے۔
نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے ٹم کے کچھ اراکین کو آئسولیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جس پر نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ سے درخواست کی ہے کہ تمام ممبران کو کمرے تک رہنے کا پابند بنایا جائے۔ اس دوران بائیو ببل کے تحت کسی بھی کھلاڑی کو آپس میں میل جول، ساتھ کھانے پینے اور ساتھ ٹریننگ کرنے کی بھی اجازت نہیں۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا باقاعدہ آغاز 18 دسمبر کو ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا جوکہ آکلینڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے جبکہ دوسرا میچ 20 دسمبر کو ہملٹن اور تیسرا میں 22 دسمبر کو نیپیئر میں کھیلا جائے گا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…