دولہا دلہن اپنا ولیمہ چھوڑ کر کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے


0

نوبیاہتا جوڑا ولیمے کے لباس میں ہی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آگیا

Newly Married Reache Stadium

ایک نوبیاہتا جوڑے نے اپنے ولیمہ تقریب چھوڑ کرکے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا مشاہدہ کرنے پر میڈیا کی توجہ حاصل کی۔

Newly Married Reache Stadium

ملتان میں دُلہا اور دُلہن میچ دیکھنے کے لیے بن سنور کر پہنچے اور دُلہن کی خواہش پر دُلہا اسے ولیمے کے لباس میں ہی اسٹیڈیم لے آیا۔

اسٹیڈیم آمد پر دلہن نے کہا کہ میں نے کبھی لائیو میچ نہیں دیکھا، اس لیے شوہر سے لائیو میچ دیکھنے کی فرمائش کی تھی جو انہوں نے پوری کردی۔

سفید رنگ کے شاندار لباس میں سجی دلہن نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے اسٹیڈیم میں کبھی کوئی میچ نہیں دیکھا۔ یہ میری بہت پرانی خواہش تھی کہ میں اسے براہ راست دیکھوں۔”

دلہن نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے بارے میںبتایا کہ انہیں بابر اعظم پسند ہیں۔

کرکٹ کے شوقین دلہا نے بھی اپنا جوش و خروش شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “آج ہماری شادی ہے، لیکن میں ولیمہ چھوڑ کر اسٹیڈیم آیا ہوں تاکہ پاکستان اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی حمایت کروں۔”

اس موقع پر دولہے نے کہا کہ آج ہمارا ولیمہ ہے، دعاگو ہوں اللہ پاکستان کو فتح دلوائے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *