نسیم شاہ کا انڈین ہم شکل

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمشکل کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں نسیم شاہ کے ہمشکل شخص نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا گاٹ لیٹنٹ جیسے موضوعات پر غیر ضروری توجہ دی جا رہی ہے

نسیم شاہ کا ہم شکل شخص اس ویڈیو میں انڈیا گاٹ لیٹنٹ پر عائد پابندی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہا ہے۔

Naseem Shah Twin Brother

رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص متعلقہ افراد کو یہ کہتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا تھا کہ بھارت میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں جس پر حکومت کو توجہ دینی چاہئے، مگر حکومت ان مسائل کو چھوڑ کر انڈیا گاٹ لیٹنٹ پر پابندی عائد کرنے میں زیادہ مصروف ہے۔

مذکورہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آتے ہی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

:مزید پڑھیں

عالشہ عمر اپنی ہی ویڈیو دیکھ کر پریشان۔آخر وجہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا صارفین مذکورہ ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی اس کشمکش میں مبتلا ہو گئے کہ پاکستانی فاسٹ بالر بھارتی تنازع پر آخر کیوں گفتگو کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ شخص کی باتوں سے زیادہ اس کے چہرے پر توجہ دی جارہی ہے۔ جو پاکستانی بالر نسیم شاہ سے حیرت انگیز طور پر مشابہت رکھتا ہے۔

موجود شخص کو نسیم شاہ سمجھ کر ایک صارف نے ویڈیو میں لکھ دیا کہ بھارت کے تنازعات میں نہ پڑیں اور اپنی کرکٹ پر توجہ دیں جبکہ ایک اور صارف نے سوال پوچھا کہ کیا یہ شخص نسیم شاہ کا بھائی ہے؟

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ نسیم شاہ، بھائی انڈین ایشوز چھوڑو، چیمپئنز ٹرافی پر دھیان دو۔دوسرے نے ہنستے ہوئے لکھا کہ نسیم شاہ، بولنگ پر دھیان دو بھائی۔”نسیم شاہ کے بچھڑے بھائی” کا نیا لقب۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

2 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago