چڑیل سے کسے ڈر نہیں لگتا؟ کہانیوں فلموں میں خوف اور دہشت کی علامت “چڑیل “کا سوچ کی ہی اچھے اچھوں پر خوف طاری ہونے لگتا ہے۔ حقیقی زندگی میں اسے کسی نے دیکھا ہو یا نہ دیکھا ہو بڑے چھوٹے سبھی اس کے نام سے ڈرتے ہیں۔ اکثر قصے کہانیوں میں چڑیل عام طور پر بوڑھی، جھریوں بھرے ڈراؤنے چہرے اور جادو ٹونا کرنے والی خواتین کو کہتے تھے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ رحیم یار خان میں خان پور کے علاقے مکین واقعی ایک چڑیل کو دیکھ چکے ہیں۔ جی بالکل ! لیکن یہ کوئی اصلی چڑیل نہیں بلکہ ایک بہروپیہ ہے جو چڑیل کا روپ دھار کہ علاقے سے بکریاں چراتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے علاقہ غریب آباد میں گزشتہ ایک ماہ سے چہرے پر میک اپ سجائے دلہن کے روپ میں گھنگرو چھنکا کر سڑکوں پر پھرنے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والی نقلی چڑیل کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
اہل علاقہ کے مطابق پکڑی جانے والی نقلی چڑیل انڈین ڈراموں کی طرز پر چہرے پر بے پناہ میک اپ کرکے اور پیروں میں گھنگرو باندھ کر رات کو سڑکوں پر نکل آتی، جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوتے اور بھاگ جاتے تھے بلکہ اس کی دہشت کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے رات کو گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا تھا۔
علاقے میں پھیلی اس خوف وہراس کی صورتحال سے پریشان ہوکر اور اس چڑیل کی حقیقت سے پردہ اٹھانے کے لئے چند نوجوانوں نے علاقے کے مختلف مقامات پر خفیہ ناکے لگا کر پہرہ دیا تو دہشت کی علامت بننے والی یہ نقلی چڑیل پکڑی گئی جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جب اس نقلی چڑیل کی تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ یہ کوئی عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے، جو اس بہروپ میں لوگوں کو خوفزدہ کرکے علاقہ سے بکری چوری کی وارداتیں کرتا تھا جس کی شناخت عمران ولد قمر دین کے نام سے ہوئی اور یہ جٹکی بستی کا رہائشی ہے پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
دیکھا جائے تو مردوں کے لئے عورت کا روپ دھارنا آسان نہیں ہوتا انہیں اس روپ کو اپنانے کے لئے خوب سارا میک اپ کرنا پڑتا ہے۔ رحیم یار خان میں چڑیل پکڑنے کا یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے جس میں انڈیا فلموں سے متاثر ہو کر مجرم نے کوئی عام روپ دھرنے کے بجائےچڑیل کاروپ دھارا اور لوگوں کو خوف میں مبتلا کرکے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بکریاں چوری کرنے کی ورادتیں بھی کرتا رہا۔ یقیناً اس دہشت و ہیبت ناک نقلی چڑیل کے گرفتار ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔
News Courtesy: Ary News
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…