کبھی میں کبھی تم کی نعیمہ یعنی رباب پاکستانی راپنزل کے لمبے بالوں کا راز کیا ہے؟

خوبرو اور لمبے بالوں والی پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں بال کٹوانے پر زور دیا جاتا ہے لیکن میں اپنے بال کسی صورت نہیں کٹواؤں گی۔

نعیمہ بٹ اپنی سانولی رنگت کو بھی بے حد پُراعتمادی کے ساتھ قبول کرچکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کا منفی کردار ادا کرنا بھی لوگوں کے دلوں میں انکی جگہ بنانے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن پارہا۔

اس ڈرامے میں جہاں نعیمہ بٹ کی شاندار اداکاری کو بہت پسند کیا جارہا ہے تو وہیں دوسری طرف اداکارہ کے خوبصورت اور لمبے بال بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے بال ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کے لیے بحث کا موضوع رہے ہیں، انہیں ماضی میں ایک ڈرامے میں کاسٹ کیا جانا تھا لیکن انہیں بال کٹوانے کا کہا گیا۔

Naeema Butt Hair Remedi


 نعیمہ بٹ نے بتایا تھا کہ ماضی میں بال نہ کٹوانے کی وجہ سے انہیں ایک ڈرامے میں کاسٹ کرنے سے بھی انکار کردیا گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ کئی بار مجھ پر زور دیا گیا کہ میں اپنے بال کٹوا دوں کیونکہ لمبے بالوں کی وجہ سے اسٹائلنگ کا مسئلہ ہوتا ہے اور مجھے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر میں اپنے بال چھوٹے کروا دوں گی تو ماڈرن لگوں گی۔ لیکن میں ان مشوروں پر کان نہیں دھرتی

:مذید پڑھیئں

روبینہ اشرف بال لمبے اور مضبوط کرنے کے لئے کیا استعمال کرتی ہیں

اُنہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کی بات نہیں مانی اور اپنے لمبے بالوں کے فیصلے پر ڈٹی رہی کیونکہ مجھے اپنے بالوں سے بہت پیار ہے اور یہ میرے لیے بہت ہی خاص ہیں۔

نعیمہ بٹ نے کہا کہ پہلے میرے بال گھٹنے تک لمبے تھے لیکن پھر میں نے دل پر پتھر رکھ کر تھوڑے سے بال کٹوائے تھے لیکن اب دوبارہ بال نہیں کٹواؤں گی۔

نعیمہ بٹ کے مطابق انہیں ان کے بالوں کی خوبصورتی کی  وجہ  جاننےسے متعلق بہت سے پیغامات موصول ہوتے ہیں، بہت لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بالوں کے لیے کیا استعمال کرتی ہی

 میزبان کے اصرار پر اداکارہ نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ا اس کا کوئی  سیدھا سا جواب نہیں ہے بلکہ یہ بہت ساری چیزوں کا مرکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اس کا تعلق آ پ کی جینیات سے ہوتا ہے، اس کے ساتھ وہ اپنی خوراک کا بہت  خیال رکھتی ہیں، جو اچھے بالوں کے لیے لازم و ملزوم ہے۔
انہوں نے  مزید کہاکہ وہ پانی بھی خاصی مقدار میں پیتی ہیں، اس کے علاوہ  حال ہی میں مجھے ایک بہت ہی اہم اجزا  کا پتا چلا جسے  ‘ہارس ٹیل’ کہا جاتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ہارس ٹیل’ ایک پودا ہوتا ہے، جس سے نکلنے والا رس آپ کے بالوں کے لیےانتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔ نعیمہ کا کہنا تھا کہ اس اجزاء کی بدولت خون کی روانی بہترہوتی ہے، کولاجن میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر آپ بال جھڑنے اور بالوں کی سست نشو نما کے مسئلے کا سامنا کررہے ہیں تو یہ اسے بھی ٹھیک کرتا ہے۔

نعیمہ بٹ ان دنوں  مقبول ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تُم’ میں رباب نامی امیر زادی کا منفی کردار ادا کررہی ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، عماد عرفانی، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور مایا خان شامل ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago