پاکستان میں مارننگ شوز کی بنیاد ڈالنے والی مشہور ومعروف اداکارہ اور پروڈیوسر نادیہ خان حال ہی میں ایک بار پھر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے، جبکہ ان کے شوہر کے حوالے سے بات کی جائے تو میڈیا شخصیت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ تو انہیں نہیں جانتے ہیں لیکن نادیہ خان تو ان کی تعریفوں کے گیت گاتے دیکھائی دیتی ہیں، نادیہ خان کا تو دعوی ہے کہ وہ کسی شہزادے کم نہیں ہیں۔ تاہم ان کے شوہر کی پہلی بیوی کا خیال کافی مختلف ہے، اس سلسلے میں انہوں نے انتہائی چونکا دینے انکشافات بھی کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں میں ریٹائرڈ ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اس حوالے سے اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے چند روز قبل یوٹیوب پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کس طرح اپنے شوہر سے ملیں اور کس طرح پھر انہیں آپس میں محبت ہوگئی۔
اداکارہ نادیہ خان کے مطابق وہ اپنے شوہر سے پہلی بار 4 ماہ قبل ملی تھیں اور ان کی یہ ملاقات ان دونوں کے ایک مشترکہ دوست کے توسط سے ہوئی تھی، جوکہ دونوں کے لئے کارآمد ثابت ہوئی۔
اگرچہ ابھی نادیہ خان اور ان کے شوہر فیصل ممتاز راؤ کی شادی کی چرچا جاری ہی تھی کہ ان کے شوہر فیصل ممتاز راؤ کی پہلی بیوی منظرعام پر آئی اور انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف حیران کن انکشافات کئے۔
اس سلسلے میں جاری ویڈیو پیغام میں خاتون نے اپنا نام لبنا فاروق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ فیصل ممتاز راؤ کی دوسری بیوی ہیں، ان کی پہلی جس سے شادی ہوئی ان کا نام شماء ہے۔ ان کے مطابق کئی خواتین کا دعویٰ ہے کہ وہ ان کے شوہر ہیں البتہ ریکارڈ کے مطابق میں ان کی دوسری اور نادیہ خان ان کی تیسری بیوی ہے۔
لبنا فاروق کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک پڑھی لکھی خاتون ہے، ان کا تعلق ایک عزت دار آرمی خاندان سے ہے، جبکہ ان کی بھی فیصل ممتاز راؤ سے یہ دوسری شادی ہے۔ لبنا فاروق نے اپنے اور فیصل ممتاز راؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فیصل صاحب سے اپنی طلاق کے تین سال بعد ملی تھیں، جیسے انہوں نے نادیہ خان کو شادی کے لئے پیغام دیا بالکل اسی طرح انہوں نے مجھے بھی شادی کا پیغام دیا۔ جس کے انہوں نے مجھے اپنی والدہ سے ملوایا اور جن سے میں بےحد متاثر ہوئی۔
لبنا فاروق نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کی اس وقت بلندیوں پر تھیں، بحرین میں وہ شاہی خاندان کے ساتھ کام کررہی تھیں کہ اس ہی دوران ان کی زندگی میں فیصل ممتاز ملک آگئے، ان کا یقین ہے کہ شادی ایک اہم چیز ہے، کیونکہ آخر میں عورت اس چیز سے پہچانی جاتی ہے کہ اس کے ساتھ کون کھڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نادیہ خان نے بھی ان سے شادی کی ہے، وہ اس چیز کو نادیہ خان سے بالکل ملا سکتی ہیں۔ اس دوران لبنا فاروق کی جانب سے کچھ محبت بھرے پلے کارڈز اور سالگرہ کے تحفے بھی ویڈیو میں دیکھائے گئے، جو انہوں نے اپنے شوہر کے لئے بنائے تھے۔ لیکن افسوس کے ساتھ شادی کے بعد ان کے معاملات بہت زیادہ خراب ہوگئے۔
لبنا ممتاز نے فیصل ممتاز راؤ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ اتنی جلدی محبت کیسے ہوجاتی ہے انہیں، لبنا فاروق کا کہنا تھا کہ فیصل ممتاز راؤ نے ان سے کہا کہ وہ انہیں چھوڑ دیں کیونکہ ان کی پہلی اہلیہ ہم دونوں پر کالا جادو کروا رہی ہیں، کیونکہ میں جو بھی تمہارے ساتھ کررہا ہوں، وہ میں نہیں کررہا بلکہ وہ کالا جادو کررہا ہے۔ بعدازاں انہوں نے مجھے طلاق دے دی۔
اس ویڈیو کے جواب میں اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے بھی جواب دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے شوہر پر لگنے والے تمام الزامات کو سرے سے رد کردیا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…