Categories: پاکستانصحت

“مائی شوگر”ایپ، پاکستان کی پہلی ڈائبٹیس ڈیٹا مینجمنٹ ایپلیکیشن

کیا آپ ذیابیطس کا شکار ہیں اور روزانہ اپنی شوگر ریڈنگ نوٹ بک اور ڈائری میں لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو اب آپ کی مشکل آسان ہوگئی ہے کیونکہ پاکستان میں ذیابیطس کے حامل افراد کیلئے ایک حیرت انگیز ایپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے جس کا نام “مائی شوگر” ایپ ہے جو کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈائبٹیس ڈیٹا مینجمنٹ ایپ ہے۔ ذیابیطس کے مریض اس ایپ کو نئے ایکوا چیک انسٹانٹ کی مدد سے آسانی کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں اور اپنے خون میں گلوکوز کے فوری نتائج حاصل کرنے کے علاوہ اپنی ریڈنگ کا ٹریک بھی رکھ سکتے ہیں۔

یہ ایپ روزمرہ کے شوگر لیول کی مانیٹرنگ کرنے سے لیکر معلومات جمع کرنے تک موئژ انداز سے کام کرتی ہے۔

مائی شوگر ایپ خودکار طریقے سے بلڈ شوگر ٹریکنگ کرنے کے ساتھ مریضوں کو صحت مند اور تندرست طرزِ زندگی کے لیے کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرتی ہے۔ نیز یہ ایپ مریض کے حاصل شدہ ڈیٹا سے مختلف رپورٹس بھی مرتب کرتی ہے۔ مائی شوگر ایپ اسمارٹ فونز پر دستیاب ہے اور دنیا بھر میں ذیابیطس کے حامل 3,000,000 سے زیادہ افراد اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔

اس ایپلیکیشن کو استعمال کرنا نہایت آسان ہے، بس mySugr ایپ کو اپنے موبائل فون کے بلوٹوتھ سے نئے Accu-Chek Instant میٹر کے ساتھ منسلک کریں اور پھر یہ خود بخود آپ کی شوگر کی ریڈنگ حاصل کرلے گا۔مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں:
https://www.accu-chek.com.pk/data-management/mysugr-app

سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم جو دو دہائیوں سے ایکوا چیک کے سفیر ہیں، نے بھی اسمارٹ ذیابیطس مینجمنٹ ایپ کی تائید کی ہے۔ان کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے یہ ایک جدید حل اور ایک بہترین اقدام ہے۔ یہ ایپ روزانہ، ہفتہ وار، دو ہفتہ وار، ماہانہ اور سہ ماہی شوگر ڈیٹا کے ساتھ واضح بلڈ گلوکوز گراف بھی مرتب کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایپ ایک تفصیلی رپورٹ فراہم کرتی ہے جسے ڈاکٹروں کے ساتھ واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے شیئر کیا
جاسکتا ہے۔

مائی شوگر ایپ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، یہ ایپ آپ کے ذیابیطس کے تمام ڈیٹا کا محفوظ بنانے میں مددگارہے بلکہ یہ حیران کن طور پر فوری اور درست نتائج فراہم کرتی ہے۔ یہی نہیں صارفین اپنے فٹنس ڈیٹا کو ٹریک کرنے کے لیے اسے گوگل فٹ یا ایپل ہیلتھ ٹریکر سے آسانی سے منسلک بھی کرسکتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago