مسکرائیں اور صحتمند زندگی پائیں، مسکرانے کے چند حیرت انگیز فوائد

کیا آپ کو یاد ہے کہ آخری بار آپ کب مسکرائے تھے؟ یا کھل کر قہقہہ لگایا تھا، اگر یاد نہیں تو آج سے مسکرانا شروع کردیں کیونکہ مسکراہٹ یا ہنسی وہ چیز ہے جو مفت، آسان اور ہر وقت دستیاب رہتی ہے بس ہونٹوں کو ہلانے کی زحمت کرنا پڑتی ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چہرے کا یہ عام سا تاثر صرف ہمارے مزاج کو خوشگوار نہیں بناتا بلکہ اس کے دیگر حیرت انگیز فوائد بھی ہیں۔

Image Source: Unsplash

ذہنی تناؤ سے نجات

Image Source: Unsplash

مسکراہٹ آپ کو خوش رہنے میں مدد کرسکتی ہے، اگلی بار جب آپ اداس محسوس کررہے ہوں تو مسکرانے کی کوشش کریں۔ایک اچھا موقع ہے کہ آپ کا موڈ بہتر ہوجائے گا۔ مسکراہٹ آپ کے دماغ کو متحرک کرتا ہے جو آپ کی جذباتی حالت پر اثر انداز ہوتے ہیں یعنی یوں سمجھیں کہ مسکراہٹ قدرتی اینٹی ڈپریسنٹ ہے۔

بہتر قوتِ مدافعت

Image Source: Unsplash

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مسکراہٹ آپ کے مدافعتی نظام کو زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد دے کر آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جب آپ مسکراتے ہیں تو آپ خود کو پرُسکون محسوس کرتے ہیں جس سے قوت مدافعت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دراصل مسکراہٹ آپ کے تنے ہوئے اعصاب کو سکون پہنچاتی ہے اور جسم میں منفی جذبات پیدا کرنے والے ہارمونز میں کمی لاتی ہے۔

رشتوں میں مضبوطی

Image Source: Unsplash

جو لوگ زیادہ ہنستے مسکراتے ہیں ان کی شادیاں بھی زیادہ کامیاب ہوتی ہیں۔ایک امریکی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن خواتین کی مسکراہٹ نمایاں ہوتی ہے وہ اپنی شادیوں سے زیادہ مطمئن بھی ہوتی ہیں، جبکہ جتنا زیادہ کوئی خاتون مسکراتی ہے اس کی شادی بھی طویل عرصے تک برقرار بھی رہتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ ہنسنے مسکراتے کے عادی ہوتے ہیں وہ زیادہ پرامید، خوش باش اور جذباتی طور پر مستحکم بھی ہوتے ہیں اور یہ خوبیاں صحت مند رشتے کا سبب بنتی ہیں۔

شخصیت پُرکشش

Image Source: Unsplash

زیادہ ہنسا مسکرانا درحقیقت آپ کو دیگر افراد کی نظر میں اپنے چہرے کو اس عادت سے دور رکھنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ قابل اعتماد، مخلص، ملنسار اور اہل بناتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 70 فیصد افراد کو خواتین میک اپ کے مقابلے میں مسکراہٹ کے ساتھ زیادہ پرکشش لگتی ہیں۔

لمبی عمر پائیں

Image Source: Unsplash

زیادہ مسکرانا درحقیقت آپ کی عمر بڑھا دیتا ہے۔ امریکا کی وینی اسٹیٹ یونیورسٹی کی بیس بال کھلاڑیوں پر کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو کھلاڑی زیادہ مسکراتے ہیں ان کی اوسط عمر لگ بھگ 80 سال ہے جو امریکا کے عام شہریوں کی اوسط عمر سے دو سال زائد ہے۔اسی طرح مسکراہٹ سے دور رہنے والوں کی اوسط عمر 73 سال ہے۔ایک اور تحقیق کے مطابق مسکراہٹ دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے، جس کی وجہ پرتناؤ واقعات کے دوران مسکرانے سے دل کی دھڑکن معمول پر آجاتی ہے۔تو اچھی خوراک اور بہترین نیند کیساتھ مسکراہٹ کو بھی اپنی زندگی کا معمول بنالیں۔

ایک اور تحقیق یہ بتاتی ہے کہ کسی دوست، رشتے دار بلکہ کسی اجنبی کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنے سے بھی ہمارے دل اور دماغ میں ایسی خوشی کی لہر پیدا ہوتی ہے جو چاکلیٹ کھانے یا پیسوں کے حصول وغیرہ سے بھی زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔ خاص طور پر کسی بچے کی مسکراہٹ کو دیکھنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹھنڈی ٹھنڈی آئسکریم سے وزن گھٹائیں

ان حقائق برعکس آج کل کی مصروف زندگی میں لوگ ہنسنا اور خوش رہنا بھول گئے ہیں۔ آگے بڑھنے کی جدوجہد، ایک دوسرے سے مقابلہ، حسد، جلن، اور آس پاس کے حالات نے لوگوں کو مستقل ڈپریشن میں مبتلا کردیا ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ہنسنا ہماری صحت کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا ورزش کرنا، یا صحت مند غذا کھانا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago