منیب بٹ نے ایمن خان کیساتھ فلم دیکھنے کیلئے پورا سینما بک کرالیا

پاکستان کی معروف اداکار جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان آن اسکرین کے ساتھ آف اسکرین بھی مداحوں میں خوب پسند کیے جاتے ہیں۔ اس جوڑے کی شادی کو 4 سال ہوگئے ہیں جبکہ شوبز انڈسٹری میں ان دونوں کی شادی کئی ہفتوں تک چلنے والی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک تھی جس نے سوشل میڈیا سمیت خبروں میں بھی خوب جگہ بنائی تھی۔ یہ جوڑا اپنی مقبولیت کے باعث سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو ہے اور آئے دن اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپنے فلوورز کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ‘یہ نا تھی ہماری قسمت’ کے اداکار منیب بٹ اداکاری کے ساتھ ساتھ ویلوگر بھی ہیں اور یوٹیوب پر اپنے چینل پر مختلف ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں جن کو مداح کافی پسند کرتے ہیں۔ ان دنوں منیب بٹ اپنی اہلیہ ایمن خان اور بیٹی امل منیب کے ہمراہ دبئی میں ہیں، اور وہاں سے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کررہے ہیں۔ اس سیروتفریح کے درمیان منیب بٹ نے اپنی اہلیہ کے لئے بھارتی فلم انڈسٹری کی سپراسٹار عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ دیکھنے کے لئے پورا سنیما بک کروالیا۔

Image Source: Instagram

اداکار نے انسٹاگرام پر سنیما کی اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ اپنی اگلی سیٹ پر بیٹھی ایمن خان سے کہہ رہے ہیں کہ ایمن تمہارے لیے پورا سنیما بک کیا ہے۔ ساتھ ہی منیب نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ اب اگر گنگو بائی فلم اچھی نہ ہوئی تو یہ نہ تھی قسمت ہماری (ڈرامہ) کی آخری قسط دیکھیں گے۔

مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں منیب بٹ نے ‘پرائیویٹ شو’ لکھا تاہم ویڈیو کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منیب بٹ اور ایمن کے ہمراہ وہاں ان کے کچھ دیگر دوست بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ بھارتی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی رواں برس 25 فروری کو ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد سے اس فلم کے بےحد چرچے ہورہے ہیں ،سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

علاوہ ازیں ، گزشتہ دنوں منیب بٹ کا دوسری شادی سے متعلق ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خواتین کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کا خوف ہونا چاہیئے، اس لئے بیوی کو شوہر کو زیادہ سے زیادہ محبت اور توجہ دینی چاہیے۔

اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی تھی اور وائرل ہونے پر مختلف ویب پیجز پر منفی ردعمل دیکھنے میں آیا تھا، جس پر منیب بٹ نے اپنی اس گفتگو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ بات مذاق میں کہی تھی۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ ویڈیو کلپ ہے جسے چند سائٹس نے غلط انداز میں پیش کیا، یہ کوئی سنجیدہ گفتگو نہیں تھی جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم مذاق کر رہے ہیں اور میں نے مذاقاً یہ بات کہی کہ آپ کو ڈرنا چاہیے اور شوہر سے زیادہ محبت کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کلپس کو شیئر کرنے والے تمام پیجز سے درخواست کروں گا کہ وہ حقائق کی جانچ کریں پھر اس طرح کا منفی مواد کو پھیلائیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago