ملک میں خواتین کے خلاف جنسی زیادتی ، عصمت دری اور تشدد کے خوفناک واقعات کی شرح دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے ، ایسا معلوم ہوتا کہ خواتین کہیں بھی محفوظ نہیں اب تو ان کے لئے اکیلے سفر کرنا بھی محال ہوگیا ہے کیونکہ ملتان سے کراچی بذریعہ ٹرین سفر کرنے والی ایک خاتون کو ٹرین کے عملے نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
ملتان سے کراچی آنے والی زکریا ایکسپریس میں دوران سفر ایک تنہا خاتون کو ٹکٹ چیکر، انچارج اور ایک اور شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ تاہم، یہ واقعہ رپورٹ ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر ریلوے اور چیئرمین ریلوے نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس کو نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کردیں۔ جبکہ ایک اور ٹوئٹ میں ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ عملے کے ارکان پرائیویٹ شعبہ سے ہیں اور آئی جی ریلوے پولیس نے اس ضمن میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایکشن ہوتا ہوا نظر آئے گا اور واقعے میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائے۔
حکام کی جانب سے کہا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزم فرار ہیں، ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سٹی کراچی میں درج کرلی گئی ہے، اور مقدمے میں ٹکٹ چیکر زاہد اورعاقب نامی شخص کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون کے شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل اس کو طلاق دے دی تھی، اس کا سسرال مظفر گڑھ میں ہے، اور وہ اپنے بچوں سے ملنے 26 مئی کو مظفر گڑھ پہنچی اور 27 مئی کو واپس زکریا ایکسپریس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، تاہم اسے ملتان اسٹیشن پر ٹکٹ نہیں ملا، خاتون نے ٹرین میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر بغیر سیٹ سفر کیا۔
مذکورہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ٹرین جب روہڑی سے روانہ ہوئی تو نجی شعبے کے ٹکٹ چیکر زاہد نے اسے برتھ کی پیشکش کی، اور اسے اے سی بوگی کے ایک کمپارٹمنٹ میں لے گیا، کچھ دیر بعد زاہد کمپارٹمنٹ میں آیا اور اس سے دست درازی کی، جب اس نے وہاں سے جانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنادیا، اس کے بعد انچارج عاقب آگیا اور اس نے بھی زبردستی زیادتی کی، پھر ایک اور شخص کمپارٹمنٹ میں آیا اس نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔
کراچی اسٹیشن پر پہنچ کر متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعہ بارے آگاہ کیا جس پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بعدازاں ، پولیس نے متاثرہ خاتون کا جناح اسپتال کراچی میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا جس میں اجتماعی زیادتی ثابت ہوگئی۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی 9 ستمبر کو لاہور کے علاقہ گجر پورہ میں موٹر وے پر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دو مسلح افراد موٹر وے سے ملحقہ جنگل سے آئے اور کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو نزدیک جنگل میں لے گئے جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس سے طلائی زیور اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…