مرحوم بالی ووڈ موسیقار واجد خان کی اہلیہ کمال رخ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سسرال والوں نے انھیں اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا۔
بھارت کے نامور مرحوم موسیقار واجد خان کی اہلیہ، کمال رخ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے اپنے افیشنل اکاؤنٹ سے ’اینٹی کنورژن بل‘ کے حوالے سے ایک تفصیلی نوٹ پوسٹ شئیر کی۔
واجد خان ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے تھے جبکہ کمال رخ خان کا تعلق ایک پارسی خاندان سے تھیں، دونوں کے بیچ ایک بین المذاہب شادی ہوئی تھی۔ جس کے بعد حال ہی میں کمال رخ خان نے شوہر کے انتقال کے بعد ایک نوٹ لکھا ہے، جس کا عنوان “انٹر کاسٹ شادی سے متعلق میرا پہلا نوٹ” ہے۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ نوٹ کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ “میں پارسی ہوں اور واجد خان مسلمان تھے ہمیں “کالج میں ایک دوسرے سے پیار ہوا۔ ہماری شادی ہوئی، جوکہ خصوصی شادیوں کے ایکٹ کے تحت ہوئی۔
کمال رخ خان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ ان دنوں ہندوستان میں “اینٹی کنورژن بل” کے گرد موجودہ بحث ان کے لئے کافی دلچسپ ہے۔ وہ انٹر کاسٹ شادی سے مطالق اپنا تجربہ شئیر کرنا چاہتی تھیں۔ کمال رخ خان کے مطابق آج کے اس دور میں ایک عورت کو زندگی میں کئی قسم تعصبات، مصائب اور مذہب کے نام پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کمال رخ خان نے اپنی شادی اور واجد کے ساتھ حتمی کشیدہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واجد کے خاندان کے لئے، ایک تعلیم یافتہ ، آزاد سوچ رکھنے والی عورت قابل قبول نہیں تھی۔ مذہب کی تبدیلی کے دباؤ کی مزاحمت کی۔ یہی نہیں کمال رخ نے یہ بھی کہا کہ واجد کے خاندان نے اسے اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا۔
کمال رخ خان نے مزید کہا کہ، “میں نے ہمیشہ ہی تمام عقائد کا احترام کیا لیکن اسلام قبول کرنے کی میری مزاحمت نے میرے اور میرے شوہر کے مابین تفریق کو اور زیادہ بڑھا دیا۔ اس نے شوہر اور بیوی کی حیثیت سے ہمارے تعلقات اور ہمارے بچوں کے اپنے باپ کے ساتھ تعلق کو کافی خراب بنا دیا۔ میرے وقار اور عزت نفس نے مجھے جھکنے اور اسلام قبول کرنے کی اجازت نہیں دی۔
واضح رہے گلوکار واجد خان کا یکم جون 2020 کو انتقال ہوگیا تھا۔ نامور موسیقار ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، زیر گردش خبروں کے مطابق، ان کی موت کی وجہ کورونا وائرس تھی۔ جبکہ اس کے علاوہ موسیقار واجد خان پچھلے سال اپنی بیماری کی وجہ سے کافی عرصہ اسپتال میں داخل رہے تھے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…