Categories: پاکستانصحت

موسم سرما میں خشک جلد کو کیسے بنائیں محفوظ؟ جانئے

موسم نے کروٹ بدل لی ہے اور سرد ہواؤں کے ساتھ ہر جگہ سردی کی آمد آمد ہے۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوجاتا ہے جس کا براہراست اثر ہماری جلد پر پڑتا ہے اور جلد کھردری اور خشک ہونے کے ساتھ پھٹنے لگتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سرد موسم میں جلد کی حفاظت پر تھوڑی سی توجہ دے کر اس کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

موسم سرما کے شروع ہوتے ہی جلد پھٹنے، خشکی اور دیگر مسائل سر اٹھانے لگتے ہیں جن سے بچنے کے لئے مہنگی کریموں کا استعمال کیا جاتا ہے ،ان مہنگی مہنگی کریموں پر پیسے خرچ کر نے بجائے گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے بھی اپنی جلد کی حفاظت کرسکتے ہیں جس کے نتائج بھی بہترین ہونگے۔

چہرہ بنائیں چمکدار


موسم سرما میں کافی کا استعمال تو تقریباً ہر گھر میں ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کافی موسم سرما میں جلد کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کا استعمال اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت سرد موسم میں بھی جلد کو جگمگاتے رہنے میں مدد دیتا ہے۔ سرد موسم چہرے کو ترو تازہ رکھنے کے لئے تین کھانے کے چمچ زیتون کے تیل اور تین چمچ پسی ہوئی کافی لیں، ان دونوں کو مکس کرکے اپنے چہرے پر لگائیں۔ کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں، اس ماسک کی بدولت آپ کی جلد کی ملائمت سردیوں میں بھی برقرار رہے گی۔

پھٹے ہونٹوں کی حفاظت


چہرے کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں سے بھی ہر کوئی پریشان ہوتا ہے ۔سرد موسم میں ہونٹوں کی نمی کو برقرار رکھنے کے لئے شہد میں روغن ِبادام کے چند قطرے مکس کر کے قدرتی لپ بام تیار کیا جاسکتا ہے ۔ یہ لپ بام ہونٹوں کی خشکی دور کر کے انہیں نرم و ملائم اور خوبصورت بناتا ہے . اس لپ بام کو تیار کر کے ریفریجریٹر میں محفوظ کرلیں اور روزانہ اس کا استعمال کریں۔

ہونٹوں کی حفاظت کے لئے ناریل کا تیل بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ،بس سونے سے قبل اسے ہونٹوں پر لگاکر چھوڑ دیں، یہ ہونٹوں کی خشکی کو ختم کرکے انہیں پھٹنے سے محفوظ رکھے گا۔

ہاتھوں کی حفاظت


جن لوگوں کی جلدنازک ہوتی ہےسردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ ہاتھوں کی جلد محفوظ بنانے کے لئے ایک گلاس عرق گلاب میں دو چمچے گلیسرین اور ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں ۔رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں اور اس کے بعد کوئی اچھا سا لوشن لگالیں جلد اترنے اور کھردرے پن کی شکایت دور ہوجائے گی۔

پیروں کو نرم بنائیں


موسم سرمامیں پیروں کا کھردرا پن اور ایڑیاں پھٹنے کی شکایت بھی عام ہوتی ہے اور اس کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پیروں کی جلد کی حفاظت کے لئے سردیوں کے موسم میں اگر رات کو سونے سے قبل پیروں اور خاص طور پر ایڑیوں پر ناریل کا تیل لگا کر اسے ڈھانپ کر سوئیں تو ایڑیاں پھٹنے سے بچ جاتی ہیں۔ نیز سرد موسم کے دوران اگر رات کو پیروں پر کولڈ کریم یا پھر لوشن لگانے کے بعد موزے پہن کر سویا جائے تو پیروں کی جلد نرم اور ملائم رہتی ہے۔

ماہرین جلد کے مطابق سردیوں میں زیادہ دیر تک گرم پانی سے نہانا بھی خشکی کا باعث بنتا ہے اس لئے سرد موسم میں غسل کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ پانی نیم گرم ہو۔ اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لئے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھوئیں اور جلد پر معیاری موئسچرائزر کا استعمال کریں اور جسم کی نمی کو برقرار رکھنے کے لئے پانی زیادہ سے زیادہ پئیں ۔یہ تمام طریقے موسم سرما میں جلد کو شاداب رکھنے میں انتہائی معاون ہوتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago