مولانا طارق جمیل نے اپنی طبعیت کے بارے میں آگاہ کردیا

پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے پر کینیڈا کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کرکے مداحوں کو خیریت سے آگاہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل نے اسپتال کے بیڈ بیٹھے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے۔تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاء اللہ ڈسچارج کردیا جائے گا۔

Image Source: File

اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے اپنے چاہنے والوں اور تمام لوگوں سے صحت یابی کے لئے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

دوسری جانب طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے بھی والد کی طبیعت کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ان کے والد کی طبعیت اب بہتر ہے لیکن ڈاکٹر انہیں ابھی مزید کچھ دن اسپتال میں رکھنا چاہتے ہیں۔ایک ٹوئٹ میں یوسف جمیل کا کہنا تھا کہ محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بہت بہتر ہیں۔ مولانا طارق جمیل کو اس سے قبل جنوری 2019ء میں بھی دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں لاہور کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم انہیں انجیو گرافی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ مولانا صاحب فرقہ واریت جیسی تمام چیزوں کے سخت خلاف ہیں۔ ساتھ ہی مولانا طارق جمیل کو “دی مسلم 500” کے ایڈیشن میں مقبول ترین مقررین کی فہرست میں نمایاں حیثیت کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔مولانانے اپنی ساری زندگی اسلام کے لئے وقف کردی ہے اور وہ ہر دور حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کرتے رہے ہیں۔جبکہ ان کے علم وفصاحت سے بھرپور لیکچرز تاجروں سے لے کر منسٹروں ، اداکاروں اور کھیلوں کی مشہور شخصیات تک کو متاثر کرنے میں بہت کارگر ثابت ہوئے ہیں اور مختلف شعبۂ زندگی کی مشہور شخصیات اب ان کے ساتھ تبلیغ اسلام میں شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔ان شخصیات میں سرفہرست نام مرحوم جنید جمشید کا بھی تھا جن کی پہچان گلوکار سے بدل کر مبلغ اور نعت خواں کی ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل کا ایک سنگر سے دینی مبلغ تک کا سفر

مزید برآں، مولانا صاحب کی خاصیت یہ ہے کہ ان کا طرز بیان اور انداز ِ گفتگو دلوں کو گرماجاتاہے۔وہ کمال کا حافظہ رکھنے کیساتھ عمومی طور پر ہمہ وقت چہرے پر ایک خوبصورت اور دل آویز مسکراہٹ بھی سجائے رکھتے ہیں جبھی انٹرنیٹ پر بھی ان کی دینی ویڈیوز دنیا بھر میں سنی جاتی ہیں۔ان کی دینی خدمات کی بدولت پاکستانی حکومت نے ان کو گزشتہ برس ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago