لاہور موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی فیصل آباد سے گرفتار

لاہور موٹروے زیادتی کیس کے مفرور مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے سے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم پاکستان کا اس وقت سب سے مطلوب ترین ملزم تھا۔ ملزم عابد ملہی پچھلے ایک ماہ سے مفرور تھا، جس کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کئی بار آپریشن کئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں اجتماعی زیادتی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں موٹروے روڈ پر خاتون کو ڈکیتی کے بعد دو افراد کی جانب سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ جوں ہی یہ خبر الیکڑانک اور سوشل میڈیا پر چلی تو اس معاملے پر حکومت فوری طور حرکت میں آئی، جس کے بعد معاملے پر اعلی سطحی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Image Source: Propakistani,pk

پولیس کی جانب سے جب تفتیش کا آغاز کیا گیا تو جلد ہی پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب واقعے میں ملوث ایک ملزم شفقت کو پولیس نے اس کے گاؤں سے گرفتار کرلیا تھا جوکہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ تاہم مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے چار آپریشن کئے گئے تاہم پولیس کو ہر بار ناکامی دیکھنے کو ملی۔

تاہم طویل جدوجہد کے بعد پولیس نے ملزم کو فیصل آباد میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ اطلاعات ہیں کہ گرفتار ملزم عابد ملہی کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔ جہاں ملزم کا دوبارہ ڈی این اے کیا جائے گا۔

اسپیشل اسٹنٹ وزیراعظم پاکستان شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملزم عابد ملہی کی جہاں گرفتاری کی تصدیق کی وہیں ملزم کو قانون کے مطابق سزا ملنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے ملزم عابد ملہی پچھلے ایک ماہ سے مفرور تھا جبکہ اس دوران ملزم کی جانب سے حلیہ بھی تبدیل کرلیا گیا تھا، جس کے باعث پولیس نے ملزم کی تبدیل حلیے میں کئے تصاویریں شائع کی تھی تاکہ ملزم کو پکڑنے میں پولیس کو معاونت فراہم ہوسکے البتہ اس دوران مضبوط اطلاعات پر چار پر آپریشن بھی کئے گئے لیکن خبر لیک ہوجانے کے باعث ملزم پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا.

اس دوران پولیس نے تفتیش کے خاطر ملزم کے قریبی رشتہ داروں، اہلخانہ اور دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ یہی نہیں پنجاب حکومت نے ملزم عابد ملہی کو انتہائی مطلوب ترین ملزم قرار دیا تھا جبکہ اس کے سر کی قیمت بھی 25 لاکھ رکھی گئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago