بیٹا وہ ہی سب کچھ کرتا ہے جو بہو کہتی ہے،وہ پہلے ایسا نہیں تھا۔متاثرہ ماں

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ایسی ویڈیو جس کو دیکھنے کے بعد ہر شخص اس وقت ناصرف غمزدہ ہے بلکہ انتہائی غصے کی حالت میں ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کس طرح ایک بیٹا اپنی سگی ماں پر تشدد کرتا اور ساتھ کھڑی ہوئی اس کی بیوی بسمہ اپنی ساس کو مارنے پر شوہر کا ناصرف اکساتی ہے بلکہ نازیبا الفاظ بھی استعمال کرتی ہے۔ تاہم زوبیہ نامی خاتون کی بیٹی اپنی والدہ کی تشدد کی ویڈیو بنا لیتی ہے، ساتھ ہی اپنے بھائی کو دہائیاں دیتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ وہ تشدد نہ کرے۔ ابتداء طور پر اس معاملے کو جائیداد پر تنازعے کا معاملہ قرار دیا جارہا تھا۔

تاہم اس واقعے میں تشدد شکار ہونے والی خاتون گلناز بی بی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پورے معاملے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ معاملا محض پیسے اور جائیداد کا صرف نہیں ہے بلکہ ان کا بیٹا ارسلان کافی عرصے سے ان کو اور ان کی بیس سالہ بیٹی زوبیہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ گلناز بی بی نے اپنے دیے گئے انٹرویو میں مزید بتایا کہ ان کی بہو بسمہ کی دماغی حالت درست نہیں ہے، اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا بیٹا گھر سے دور رہے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہو اپنی دماغی حالت کے باعث ادویات کا بھی استعمال کرتی ہے۔

گلناز بی بی نے اپنے دیے گئے انٹرویو میں مزید بتایا کہ ان کے بیٹے ارسلان نے بغیر کسی وجوہات کی بنا پر، اپنی بیوی کے الزامات اور باتیں سن کر مجھ پر پہلے بھی تشدد کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ تشدد محض اس بات پر نہیں ہوا کہ پیسے اور جائیداد کا مسئلہ تھا بلکہ یہ ہمارے لئے کوئی نیا معاملا نہیں ہے، یہ تشدد ہم کافی عرصے سے برداشت کرتے آرہے ہیں اور اب معمول بن گیا ہے۔

گلناز بی بی انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس دن اس واقعے کے بعد 30 کے قریب لوگ ہمارے گھر پر آئے، وہ سب کے سب میری بہو بسمہ کے خاندان والے تھے۔ انہوں نے بہو بسمہ کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایک لالچی اور سادیتی عورت ہے۔

گلناز بی بی نے اپنے بیٹے ارسلان کے حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا وہ ہی سب کچھ کرتا ہے جو اس کی بیوی اس سے کہتی ہے۔ ان کا بیٹا پہلے ایسا نہیں ہوا کرتا تھا، گلناز بی بی کے مطابق بطور ماں ان کو بیٹے کی ایسی حرکتوں پر انتہائی افسوس ہوتا ہے۔

گلناز بی بی نے دیے گئے انٹرویو میں مطالبہ کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بہو کو ان کے گھر اور تمام رشتوں کو تباہ و برباد کرنے پر سزا دی جائے، دوسری جانب بہن زوبیہ امیر نے بھی بتایا کہ کس طرح اس دن اس کے بھائی ارسلان نے اس کو وائپر سے تشدد کا نشانہ بنایا بعدازاں محلّے کے لوگوں نے ان کی بچایا۔ والدہ اور بہن زوبیہ کی جانب سے تمام تر تشدد ظلم اور بربریت پر انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکام ان کے ساتھ انصاف کریں۔

Image Source: Twitter

یاد رہے اب سے کچھ وقت قبل ارسلان کی بیوی بسمہ کی جانب سے بھی ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں بسمہ کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ سب گھر والے ارسلان سے جائیداد حاصل کرنا چاہتے ہیں جو کہ ارسلان کے نام پر ہے۔ جبکہ بسمہ کی جانب سے شوہر ارسلان کے تشدد کا دفاع کیا گیا ہے اور کہا کہ وہ ردعمل تھا کیونکہ ان کی ساس نے مجھ پر حملہ کیا اور جسم کے حساس حصوں پر مارا گیا، میں چھے ماہ کی حاملہ عورت ہوں، اور اس پر میرے شوہر آپے سے باہر ہوگئے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago