اگر آپ بھی صبح اٹھنے کے لئے الارم کا سہارا لیتے ہیں تو آپ کو یہ بات پتا ہونی چاہیے


0

کیا آپ صبح جاگنے کے لیے موبائل فون کے الارم کا سہارا لیتے ہیں؟

Morning Alarm Clock

اگر ہاں تو یہ عادت جان لیوا امراض کا شکار بنا سکتی ہے۔

Morning Alarm Clock

ورجینیا یونیورسٹی کے اسکول آف نرسنگ کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ صبح کے وقت الارم بجنے سے جھنجھلاہٹ ہی نہیں ہوتی بلکہ اس سے بلڈ پریشر بھی بڑھتا ہے اور دل کی شریانوں کے امراض بشمول فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد صبح اٹھنے کے لیے الارم کلاک استعمال کرتے ہیں، وہ قدرتی طور پر جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تھکاوٹ کے شکار ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ صبح زبردستی اٹھنے جیسے فون الارم کی مدد لینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں 450 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو کل وقتی ملازمت کرتے تھے اور ان کی نیند کے دورانیے سمیت دل کی دھڑکن کی رفتار کا ڈیٹا وئیر ایبل ڈیوائسز کے ذریعے اکٹھا کیا گیا تھا۔
پہلی رات انہیں الارم کے بغیر قدرتی طور پر اٹھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسری رات انہیں 5 گھنٹے کی نیند کے بعد اٹھنے کے لیے الارم لگانے کا کہا گیا۔

:مزید پڑھیئں

کیا چھٹی کے دن دیر سے اٹھنے کا کوئی فائدہ ہے؟

نتائج سے معلوم ہوا کہ قدرتی طور پر اٹھنے کے مقابلے میں الارم سے اٹھنے پر مجبور ہونے والے افراد کے صبح کے بلڈ پریشر میں 74 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد الارم کلاک کو بٹن دبا کر بند کرتے ہیں، ان کی نیند زیادہ متاثر ہوتی ہے جبکہ قدرتی طور پر جاگنے والے افراد کی نیند طویل ہوتی ہے اور وہ دن بھر میں کم کیفین استعمال کرتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ آپ الارم کلاک استعمال کرتے ہیں یا نہیں، لوگوں کی نیند کا دورانیہ عموماً یکساں ہوتا ہے، مگر جو افراد الارم استعمال نہیں کرتے، انہیں دن بھر میں کم تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق امراض قلب کے شکار افراد کو نیند کی کمی اور اچانک اٹھنے پر بلڈ پریشر بڑھنے سے زیادہ نقصان دہ اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ویسے تو ہر فرد کا ہی بلڈ پریشر کسی حد تک صبح اٹھنے پر بڑھتا ہے مگر اس میں بہت زیادہ اضافہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

 تحقیق کے مطابق امراض قلب کے شکار افراد کو نیند کی کمی اور اچانک اٹھنے پر بلڈ پریشر بڑھنے سے زیادہ نقصان دہ اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اگر صبح بلڈ پریشر بہت زیادہ بڑھ جائے تو اعصابی نظام متحرک ہوتا ہے جس سے دل پر تناؤ بڑھتا ہے اور وہ زیادہ محنت کرنے لگتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ الارم کے استعمال سے لوگوں کی نیند کا قدرتی سائیکل متاثر ہوتا ہے جس کے باعث ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

دل کے زیادہ محنت کرنے سے تھکاوٹ، سانس لینے میں مشکلات، انزائٹی اور سردرد جیسی علامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الارم کے استعمال کے ساتھ ساتھ نیند کی کمی بلڈ پریشر میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج کی تصدیق کے لیے زیادہ بڑے پیمانے پر تحقیق  سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں کو صبح کے معمولات بدلنے چاہیے۔ قدرتی طور پر اٹھنے کی کوشش کرنی چاہیے یا نیند کا دورانیہ بڑھانا چاہیے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *