بارشوں کے موسم میں شدید گرمی، حبس اور پسینہ کی وجہ سے جلد پر دھول مٹی جم جاتی ہے اور مسام کھل جاتے ہیں جو کہ رنگت کو خراب کرکے اس کو چپچپا بنا دیتی ہے۔ اس کے علاوہ جلد پر زیادہ پسینہ آنے سے جسم سے ایک ناگوار بُو آنے لگتی ہے اس کے علاوہ اس موسم میں جلد پر خارش ہونے کے امکانات بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں جو مختلف قسم کے انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔
مون سون کے موسم میں جلد کی دیکھ بھال کرنے کے طریقوں کو جاننے سے قبل آپ کو اپنی جلد کی قسم کے بارے میں معلوم ہونا نہایت ضروری ہے۔ اگر آپ کی جلد چکنی یا حساس ہو تو اس صورت میں کوشش کریں کہ جلد کے لئے استعمال کئے جانے والے سارے سامان قدرتی اجزاء سے تیار کئے ہوئے استعمال کریں۔
اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لئے پانی کا زیادہ سے زيادہ استعمال کریں ، پانی پیئيں اور کوشش کریں کہ بارش میں بھیگنے کی صورت میں فوراً جلد کو خشک کر کے اس کی مناسب انداز میں کلینزنگ کریں کیوں کہ اس موسم میں بیکٹیریا کی نشونما بڑھنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں جو تھوڑی سی لاپرواہی سے بڑھ سکتے ہیں۔ لہٰذا آج ہم آپ کو وہ طریقے بتائیں گے جن کے استعمال سے جلد کا چپچپا پن دور کرکے خوبصورتی کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
دس بادام لیں اور ان کو پیس لیں، اس میں 2 کھانے کے چمچ شہد شامل کریں اور پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر 5 سے 7 منٹ تک لگائیں پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔
ایک چائے کا چمچ شہد، ایک چائے کا چمچ دہی اور ایک چائے کا چمچ جو جوبا آئل کو ساتھ ملالیں۔ اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر 10 منٹ تک لگائیں پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔
دو کھانے کے چمچ جوکے آٹے میں ایک چمچ اورنج جوس یا عرق گلاب کے شامل کریں، یہ قدرتی اسکرب جلد سے چکناہٹ دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔ اس اسکرب سے 5 منٹ تک اپنے چہرے کا مساج کریں اور پھر چہرہ دھولیں۔
چکنی جلد کے لیے شہد اور لیموں کے ہم وزن رس ملا کر چہرے پر لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں۔ آپ چاہیں، تو اس میں انڈے کی سفیدی کو بھی شامل کر سکتی ہیں۔
اگر آپ کی جلد خشک ہے، تو ایک کھانے کا چمچ کریم میں عرق گلاب ملائیں اور اسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔
کھیرے کو کچل کراس میں صندل کی لکڑی کا پاؤڈر ملائیں اور پورے جسم پر لگائیں، جلد کو تازگی ملے گی۔
ماہرین کے مطابق مون سون کے دوران چکنی اور ایکنی کی شکایت سے دو چار افراد کو کم از کم دن میں 3 بار منہ دھونا چاہیے، منہ دھونے کا بہترین وقت صبح اور رات ہے اور اگر جلد ایسی ہے جو کبھی خشک اور کبھی چکنی تو اس طرح کی جلد والے افراد کے لیے بھی دن میں کم از کم دو بار فیس واش سے چہرہ دھونا لازمی قرار دیا جاتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…