ایک جیسے کپڑے پہننے والے میاں بیوی کے جوڑے نے محبت کی مثال قائم کردی

میاں بیوی کی محبت کے چرچے تو آپ نے بہت سنے ہوں گے مگر ازدواجی زندگی کی انوکھی محبت کی مثال قائم کی ہے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ”کپل آف فیصل آباد “ یعنی مسٹر اینڈ مسز ناصر کے جوڑے نے۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اس شادی شدہ جوڑے کی شہرت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں میاں بیوی گزشتہ 38 برسوں سے ایک جیسے رنگ اور ڈیزائن کے کپڑے پہن رہے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔

Image Source: Youtube

بے شک میاں بیوی دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھی ہوتے ہیں لیکن 38 برس سے کھانے میں ایک جیسی پسند سے لے کر ایک جیسے کپڑے پہننے والے مسٹر اینڈ مسز ناصر کے جوڑے نے سب کو تعجب میں ڈال کر توجہ حاصل کر لی ہے۔

حال ہی میں اس جوڑے نے نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت اپنے کپڑوں کے منفرد انداز کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

Image Source: Youtube

اس شادی شدہ جوڑے نے نجی نیوز چینل کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے بعد ہم دونوں میاں بیوی نے سوچا کہ کچھ ایسا کیا جائے جو مختلف ہو اور سوچ بیچار کے بعد طے یہ پایا کہ ہم ہمیشہ ایک جیسے کپڑے زیب تن کریں گے ۔ چنانچہ شادی کے ایک سال کے بعد ہی سے ہم میاں بیوی نے ایک جیسے کپڑے پہننے شروع کر دئیے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: محبوبہ سے ملنے کی خاطر برقع پہن کر جانے والا نوجوان پولیس حراست میں

ایک ہی رنگ اور ایک ہی ڈیزائن کے کپڑے پہننے والا یہ انوکھا جوڑا ہے۔ یہ دونوں آپس میں مل کر رنگ اور کپڑے کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر کپڑوں پر کڑھائی یا کندن کا کام کرنے کے لئے آرڈر دیتے ہیں جن کے ڈیزائن کا انتخاب کبھی مسز ناصر اور کبھی مسٹر ناصر کرتے ہیں۔

Image Source: Youtube

اپنےانٹرویو میں مسٹر اینڈ مسز ناصر نے مزید بتایا کہ ان کی ازدواجی زندگی شروع ہی سے پیار ومحبت بھری ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو ہر بات بتاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 38 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کے تین بیٹے ہیں اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا مقصد محبت کو فروغ دینا ہے۔

آج کل سوشل میڈیا کے ذریعے ان دونوں میاں بیوی کی جوڑی کو بے حد سراہا جا رہا ہے بلکہ ایک جیسے لباس زیب تن کر نے پر کپل آف فیصل آباد کےخوب چرچے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago