بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عید میلاد النبیﷺ کے پُرمسرت موقع پر مسلمانوں کو مبارک باد پیش کردی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں نریندر مودی نے عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی،اپنے مختصر پیغام میں نریندر مودی نے ہم آہنگی، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی،
نریندر مودی نے ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ ‘عید میلاد النبیﷺ کے پُرمسرت موقع پر میں دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کا عملی نمونہ پیش کیا اور صبر کے ساتھ سچائی کے راستے پر چلنے کا درس دیا۔ اس موقع پر، آئیے ہم سب ان تعلیمات کو اپنانے اور ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کرنے کا عہد کریں۔
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہر سال نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
اس مبارک موقع پر عمارتوں، گلیوں، شاہراہوں، مساجد اور گھروں کو برقی قمقوں سے سجایا جاتا ہے۔
۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…