بولی وڈ فلم ’کوئین‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی پاکستان فیشن انڈسٹری کی ٹاپ اور معروف ماڈل سبیکا کو سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے تیزاب سے حملے کرنے کی دھمکی مل گئی۔ ماڈل نے یہ انکشاف انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اسٹوری کے ذریعے کیا۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سبیکا نے ایک صارف کا کمنٹ شیئر کیا ، جس میں صارف نے ماڈل کے لئے نازبیا زبان استعمال کرنے کے ساتھ ان پر تیزاب سے حملے کرنے کی کھلم کھلا دھمکی بھی دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر اپنے کمنٹ میں مذکورہ صارف نے لکھا ہے کہ “گیٹ ریڈی فور ایسڈ ایٹک۔۔۔ یو آر گوئنگ ٹو ریمو آور سوسائٹی لائک قندیل بلوچ” ، مذکورہ صارف کی بھڑاس یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس نے اپنے کمنٹ میں ماڈل کے لئے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ان پر الزامات بھی لگائے۔
ماڈل نے جیسے ہی مذکورہ صارف کی جانب سے یہ دھمکی آمیز کمنٹ پوسٹ کیا تو اس پر شوبز شخصیات کے علاوہ ان کے مداح بھی کافی پریشان نظر آئے اور انہوں نے سبیکا کواپنا خیال رکھنے کی تاکید کی۔ جبکہ کئی لوگوں نے تو ماڈل کواس صارف کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں رپورٹ کرنے کا مشورہ بھی دیاہے۔
سبیکا امام ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو نظر آتی ہیں اور اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بھی بنتی ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں نے ماڈل صدف کنول کے فیمینزم سے متعلق ان کو متنازعہ وائرل ہونے والے بیان پر اُنہیں اس کی درست تعریف بتادی تھی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سبیکا نے لکھا تھا کہ جب آپ کو فیمینزم کی درست تعریف معلوم نہ ہو تو آپ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ شوہر کے کپڑے استری کرنے چاہئیں وغیرہ ، فیمنزم کا مطلب جنس کے برابر کے حقوق اور برابر کے مواقع ہونا ہیں۔ یہ خواتین کے متنوع تجربات، شناخت، علم اور طاقتوں کا احترام کرنے اور تمام خواتین کو ان کے مکمل حقوق کا احساس دلانے کی کوشش کرنے کے بارے میں ہے۔
علاوہ ازیں ، سبیکا امام نے ‘عشق لا’ ڈرامہ شروع ہونے اے پہلے اپنی ایک مختصر ٹوئٹ میں اذان سمیع کا نام لئے بغیر انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری پر کھل کر تنقید کی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا کہ لگتا ہے کہ اسکرین پر آنے کے لیے اداکاری کے تجربے کی ضرورت نہیں ہوتی اور کوئی بھی شخص بہترین اداکاراؤں سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ بھی ڈیبیو کر سکتا ہے۔ اگرچہ سبیکا امام نے کسی بھی اداکار کا نام نہیں لکھا، تاہم ان کی ٹوئٹ سے لوگ سمجھ گئے کہ وہ گلوکار اذان سمیع خان کی بات کر رہی ہیں جو جلد ہی سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ ’عشق لا‘ ڈرامے سے اداکاری میں ڈیبیو کریں گے۔
خیال رہے کہ سبیکا امام نے 2014 کی بولی وڈ کی مقبول فلم ’کوئین‘ سے کنگنا رناوٹ کے ساتھ فلم ڈیبیو کیا تھا، اس وقت انہیں بھی اداکاری کا اتنا خاص تجربہ نہیں تھا۔برطانیہ میں پیدا ہونے والی سبیکا امام نے بعد ازاں پاکستانی فلموں ’شیر دل، جلیبی اور ویلکم ٹو لنڈن‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا اور انہوں نے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔چند ڈراموں کے علاوہ متعدد گانوں میں جوہر دکھانے والی سبیکا امام فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…