مشی خان ذاکر نائیک کے پاکستان آنے پر کیوں برہم ہوگئی؟

اداکارہ مشی خان نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ذاکر نائیک کا بطور اسٹیٹ گیسٹ بننے کا دورہ اختتام پزیر ہوا، ہمیشہ کی طرح جیسے جاوید اختر نے بھارت جا کر پاکستان کے بارے میں الٹا سیدھا بولا، اسی طرح ذاکر نائیک نے بھی قومی ائیر لائن کو برا بولا’۔

Mishi Khan Voices Over Dr. Zakir Naik

مشی خان نے ذاکر نائیک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بارے میں آپ بول رہے ہیں کہ بھارت بہت اچھا ہے، ظاہر ہے بھارت جا کر آپ نے رہنا ہے اور آپ کو وہاں کے حالات کا پتا ہے، کیونکہ اگر آپ نےتھوڑا سا بھی کچھ کہا تو لوگ آپ کو ٹھیک ٹھاک سنا دیں گے، بھارت میں اگر ایک روپے بھی درست طریقے سے نہ دیا ہو تو انکم ٹیکس کی ٹیم بڑے سپر اسٹار کے گھر میں بھی گھس جاتی ہے، تو یہاں پر آپ کو کس خوشی میں 6 لوگوں کا ہزار کلو وزن فری دے دیں، آپ کے پاس اتنے پیسے، وسائل ہیں 500 کلو کے پیسے نہیں دے سکتے تھے؟

:مذید پڑھیئں

مذہبی اسکالر ذاکر نایئک سے اداکارہ یشما گل کا تقدیر کے بارے میں سوال

 خواتین سے متعلق ریمارکس پر اداکارہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا آپ عورتوں کیلئے ایسے الفاظ بولتے ہیں، آپ کو مردوں کو سمجھانا چاہیے، خدا کا خوف کریں اور اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں۔

ویڈیو کے آخر میں مشی خان نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر نائیک اور جاوید اختر جیسے لوگوں کو اسٹیٹ مہمان اور پروٹوکول دینے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت ایسے لوگوں کو کیوں بلاتی ہے جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو انجوائے کرکے پھر بھارت جا کر برا کہنا ہوتا ہے، بھارت اچھا ہے تو وہیں رہا کریں، ہماری کوئی عزت نفس ہے یا نہیں۔

واضح رہے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے کراچی کے علاوہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی مختلف تقریبات میں شرکت کرنی ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago