میشا شفیع سمیت 8 افراد علی ظفر کے خلاف مہم چلانے میں قصور وار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے کی تحقیقات مکمل مکمل کرتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع کو کردار کشی کے جرم میں قصور وار قرار دے دیا۔ اس دوران وفاقی ادارے نے تحقیقات مکمل کرکے چالان پراسیکیوشن کو جمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے مشہور و معروف گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کی تحقیقات مکمل کرلی۔ اس دوران تحقیقاتی ٹیم نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے معروف گلوکارہ میشا شفیع اور نامور اداکارہ عفت عمر سمیت 8 افراد کو قصور ٹھہرا دیا۔ جس پر ان کے خلاف عدالت میں عبوری چالان بھی جمع کروا دیا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے جمع کروائے گئے، چالان میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیئے، تاہم ملزمان اپنے الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد اور گواہ پیش نہ کرسکے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں مزید کہا گیا کہ گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس یعنی فیس بک، ٹوئیٹر سمیت دیگر ویب سائٹس پر اپنے خلاف چلنے والی مہم اور کاروائیوں سے متعلق درخواست دائر کی تھی، اس دوران درخواست کے ساتھ گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میسجز کے حوالے بھی پیش کئے تھے۔

Image Source: Instagram

ایف آئی اے کی جانب سے عبوری چالان لاہور کی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے، جس میں 8 افراد کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے، جن میں کیس کی مرکزی کردار گلوکارہ میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر، گلو کار عل گل پیر، لینا غنی، فریحہ ایوب، فیضان رضا، ماہم جاوید اور حیسم الزمان کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے معروف گلوکار علی ظفر نے ہتک آمیز الزامات اور پھر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر سال 2018 میں گلوکارہ علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم میں جمع کروائی تھی۔ لہذا اب تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے میشا شفیع کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کردیا ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عبوری چالان پر کاروائی کا آغاز کرے۔

یاد رہے اپریل 2018 میں گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اس سلسلے میں ٹوئیٹ کرکے یہ حیران کن انکشاف کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے عالمی سطح پر چلنے والی اس مہم کے سلوگن می ٹو کا بھی انتخاب کیا تھا۔

جس پر گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ایک ہتک عزت کا مقدمہ بھی کیا گیا تھا، جو کہ لاہور کی سیشن عدالت میں زیر التوا ہے۔ اپنے مقدمے کے حوالے سے علی ظفر نے موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے 19 اپریل 2018 کو ان کے خلاف جنسی ہراسانی کے بے بنیاد الزام لگائے، جس کے نتیجے میں ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور ان کے اہلخانہ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

اس مقدمے کے حوالے سے گلوکار علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ میشا شفیع اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے میں ناکام رہیں، انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ عدالت میشا شفیع کو ان کی شخصیت کو داغدار کرنے پر انہیں ایک ارب روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago