شوبز کی دنیا میں سب کی نگاہوں کا مرکز کیسے رہنا ہے یہ فن نامور آرٹسٹ میرا خوب جانتی ہیں، اداکاری سے انوکھی اداؤں تک میرا نے جو بھی کیا ہمیشہ خبروں کی زینت ضرور بنا۔ اب میرا نے کہا ہے کہ اگر سلمان خان انہیں شادی کی پیش کش کریں گے تو انہیں منع نہیں کر پائیں گی۔
حال ہی میں میرا عید کے موقع پر نجی چینل کے ایک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی سمیت کیریئر کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سلمان خان دنیا کے بہت بڑے سپر اسٹار ہیں اور اگر وہ انہیں شادی کی پیش کش کریں گے تو وہ انہیں منع نہیں کر سکیں گی وہ ان کے ساتھ شادی کرلیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا۔
شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔میرا نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ اداکار علی افضل المعروف رینبو سے ضرور شادی کرتیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو سید خاندان سے تعلق رکھتا ہو، وہ مولا علی پر ایمان رکھتا ہے اور غیرت مند ہو۔ ان کے مطابق شادی ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، اس پر کسی کو مذاق نہیں کرنا چاہیے۔ اداکارہ نے عمر بتائے بغیر کہا کہ وہ ابھی جوان ہیں اور ان کی عمر کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیاں غلط ہیں۔ ان کے مطابق وہ نہ صرف حسین اور خوبصورت ہیں بلکہ وہ پاکیزہ بھی ہیں۔
واضح رہے کہ میرا شادی کے حوالے سے ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی ہیں، ان کا ایک تکذیب نکاح کا کیس بھی لاہور کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے، جس میں عتیق الرحمٰن نامی شخص نے ان کے شوہر ہونے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ میرا کا تکذیب نکاح کا کیس گزشتہ ایک دہائی سے جاری ہے اور اس کی درجنوں سماعتیں ہو چکی ہیں، اس کے علاوہ میرا کی شادی کیپٹن نوید سمیت دیگر افراد سے ہونے کی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہیں۔میرا پر نکاح کے اوپر نکاح کرنے کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے، تاہم اداکارہ نے اس طرح کے تمام الزامات کو ہمیشہ ہی مسترد کیا ہے۔
یاد رہے کہ ارتضیٰ رباب عرف میرا جی کو متعدد موقعوں پر ان کی انگریزی کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے مزاح کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن وہ ہمیشہ خاموش رہتی ہیں اور ناقدین کو کوئی جواب نہیں دیتیں۔ گزشتہ دنوں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں میرا کا ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہوا جس میں انہوں نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ’میں لکس کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنی کامیابی مکمل کرلی اور ’آئی ایم‘ بہت خوش ہوں آج‘۔سوشل میڈیا پر میرا کے اس کلپ کا خوب مذاق اڑایا گیا بلکہ صارفین نے مختلف میمز بھی بنا کر شیئر کیں ۔ تاہم صارفین کا یہ مزاحیہ ردّعمل دیکھ کر اداکارہ زرنش خان خود کو روک نہ سکیں اور اُنہوں نے میرا کا ساتھ دینے کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کردی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…