Categories: کھانے

میکڈونلڈز ڈرائیو تھرو، جنگ کیلئے میدان ہے تیار۔۔۔۔

یوں تو آپ نے زندگی میں کئی جنگوں کے بارے میں سنا اور پڑھا ہوگا، جس میں مدِمقابل مخالفین ایک دوسرے کو چنے چبوانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسی منفرد جنگ کا قصہ سنانے جارہے ہیں، جو پاکستان بھر میں میکڈونلڈ کی مختلف برانچز پر جاری ہے، جس میں جیت صرف میکڈونلڈ کے شیدائیوں کی ہے۔

Image Source: Mcdonalds

جی ہاں، ان دنوں میکڈونلڈ پاکستان کی تمام برانچز میں ایک منفرد چٹ پٹی سی ڈرائیو-تھرو بیٹل جاری ہے، جس میں دسمبر کے ہر ہفتے صارفین کو زبردست ڈیلز دی جائیں گی، جہاں صارفین ناصرف ڈرائیو-تھرو سے اپنی پسندیدہ برگر چین میکڈونلڈ کے برگرز کی زبردست ڈیلز سے لطف اندوز ہوسکیں گے بلکہ اپنی پسندیدہ برانچ کو مقابلہ بھی جیتوا سکیں گے۔

Image Source: Mcdonalds

لہذا اس ہی سلسلے میں ویک اینڈ کے مزے کو دوبالا کرنے کے لئے ہم نے کیا میکڈونلڈ سی ویو برانچ کا انتخاب جہاں میکڈونلڈ ڈرائیو تھرو پر میکڈونلڈ کے شیدائیوں کی خوب گہما گہمی تھی ، اور ہو بھی کیوں نہیں، جب لاجواب اسپائسی میکڈونلڈ میک کرسپی اور ایک ریگولر کولڈ ڈرنک محض 395 روپے میں صارفین کے لئے دستیاب ہو۔

Image Source: Mcdonalds

صرف یہی نہیں جہاں دسمبر کے ہر ہفتے شام 7 بجے سے رات 1 بجے تک میک ڈونلڈ نے اپنے صارفین کے لئے ایک منفرد ڈیل متعارف کروانے کا اعلان کر رکھا ہے، وہیں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام اسٹاف ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے سیفٹی کٹ کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بھی بھرپور انداز میں سرانجام دے رہا ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کی بوریت کو بھگانہ ہے مگر صحت کے تمام اصولوں کو بھی بروئے کار لانا ہے۔

Image Source: Mcdonalds

لہٰذا اگر آپ نے اپنی اس ہفتے کی بوریت کو بھگانا ہے تو دیر مت کیجئے، اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنی پسندیدہ برگر چین میکڈونلڈ کی اس ڈرائیور-تھرو بیٹل کا بھرپور فائدہ اٹھائیے اور اپنی پسندیدہ برانچ کو جتوانے میں ساتھ دیجیے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago