معاذ صفدر نے اپنی بات کی وضاحت کے لئے پیغام جاری کردیا

معاذ صفدر کا شمار پاکستان کے امیر ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے اور ان کی اس دولت کی وجہ ان کی ’ڈیلی وی لاگنگ‘ ہے۔

Mazz Safdar ExplanationMazz Safdar Explanation

معاذ نے سال 2023 میں صبا عباسی سے 4 سال محبت کے رشتے میں رہنے کے بعد شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا باسل پیدا ہوا۔

معاذ صفدر نے ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا انفلوئنسر ریجا کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ ‘صبا سے کتنے سال افیئر رہنے کے بعد شادی ہوئی؟’  اس سوال کا جواب دیتے ہوئے معاذ نے بتایا کہ ‘ میں اور صبا 4 سال محبت کے رشتے میں بندھے رہے جس کے بعد شادی کرلی’
معاذ صفدر نے کہا کہ ‘ لیکن اب تو  مجھے شادی سے قبل افیئر پر افسوس ہوتا ہے کہ نہیں کرنا چاہئے تھا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ اب سمجھ آگیا ہے جو والدین کہتے ہیں وہ ہی صحیح ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی عقل سے بتا رہے ہوتے ہیں اور اس کا احساس اب ہوا ہے کیونکہ میں اب لڑکا اور لڑکی کو دیکھ کر پہچان جاتا ہوں کہ کون صحیح ہے اور کون غلط’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ اب سمجھ گیا ہوں کہ والدین جس لڑکی کے متعلق جو بھی رائے دے رہے ہوتے تھے وہ صحیح تھے’۔
معاذ صفدر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد یہ شبہ ظاہر کر رہی ہے کہ ممکنہ طور پر معاذ اور صبا کے ازدواجی معاملات بھی صحیح نہیں چل رہے ہیں اور جلد یہ دونوں بھی راہیں جدا کرلیں گے۔

Image Source :Instagram

لوگوں نے ویڈیو وائرل ہونے پر نہ صرف سوالات اٹھائے بلکہ معاذ اور انکی اہلیہ کا ان جوڑوں سے بھی موازنہ کیا جو محبت کی شادی ہونے کے باوجود راہیں جدا کرلیتے ہیں

Image Source :Instagram
Image Source :Instagram

صارفین نے ان کی اس ویڈیو کے بعد کافی کمنٹس کیے ہیں جن کے جواب میں معاذ صفدر نے ویڈیو پیغام دیا ہے معاذ صفدر کو بیگم صبا سے  افئیر پر افسوس کرتے بیان کی وضاحت دینا پڑگئی۔


سوشل میڈیا پر ٹرولنگ جب حد سے بڑھی تو آخر کار معاذ نے وضاحت دینے  کیلئے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

Mazz Safdar Explanation

ویڈیو میں معاذ صفدر نے کہا کہ  ’اسلام و علیکم،کیسے ہو سب ٹھیک ٹھاک ہو؟مجھے ہنسی بھی آرہی ہے اور میرا دل بھی عجیب ہورہا ہے تم لوگوں سے یہ بات کرتے ہوئے۔جو آج کل میری ایک کلپ بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے وہ پوڈکاسٹ آج سے دو مہینے پہلے کا ہے،تو اگر تم لوگوں نے پوڈکاسٹ دیکھ لیا ہے اور تم لوگوں نے وہ بات سن لی ہے جو میں نے کہی تھی،تو اس کو سن کر تم لوگوں کو لگ رہا ہوگا کہ شاید میرے کوئی مسئلے ہیں لیکن ایسا بلکل نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ  بات کرنے کا مطلب یہ ہی تھا کہ آج کل جو لڑکا لڑکی افیئرز چلا رہے ہیں،تو میں مانتا ہوں جو میں نے کیا وہ غلط کیا کیونکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں لڑکے اور لڑکی دونوں کے ماں باپ تنگ ہوتے ہیں پریشان ہوتے ہیں،تو مجھے یہ چیز ابھی سمجھ آئی اور میں نے کسی دوسرے پر رکھ کر یہ بات کرنے سے بہتر یہ سوچا کہ میں خود پر رکھ کر یہ بات کہہ دوں۔


معاذ نے مزید کہا کہ‘میری یہ بات خود پر رکھ کر کرنے کا ہر گز یہ مطلب نہیں تھا کہ میں اپنی اہلیہ سے ناخوش یوں یا میری زندگی میں کوئی مسائل چل رہے ہیں،ایسا کچھ بھی نہیں ہے ہم خوش ہیں اور ہنستے کھیلتے رہتے ہیں کیونکہ اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو تم لوگوں کو تین مہینے میں پتا چل جاتا۔‘

انہوں نے کہا کہ میرے وی لاگز روز بنتے ہیں میں خوش ہوں گھومتا پھرتا ہوں،صبا کیساتھ گھومتا ہوں۔یہ بات کرنے کا صرف یہ مقصد ہے کہ جو ینگ جنریشن ہے وہ اس چیز کو سمجھے اور اس چیز میں اپنے ماں باپ کا بھی فیصلہ رکھے تاکہ آگے جاکر کوئی مشکل نہ اٹھانی پڑے،اور اس بات کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ میں یہ بات کہہ رہا ہوں تو میرے ساتھ کوئی مسئلہ ہے میں الحمداللہ بلکل ٹھیک ہوں اور خوش ہوں اور میری بیوی بھی بلکل ٹھیک ہے ہمارا ایک پیارا سا بچہ بھی ہے اور ہم ہنستی کھیلتی فیملی ہیں اور ہنستے کھیلتے ہی رہیں گے ہمیشہ انشااللہ۔


معاذ نے ہنستے ہوئے کہا کہ تم لوگ کیا پاگل ہو دماغ میں دہی بھرا ہوا ہے کیا کچھ بھی سوچ لیتے ہو کچھ بھی بول دیتے ہو۔آج کل ہر کسی کی طلاقیں ہورہی ہیں مار پیٹ ہورہی ہے،پسند کی شادی ہونے کے باوجود بھی طلاق ہوجاتی ہے تو میں نے ان سب کو رکھتے ہوئے یہ بات کہی تھی۔

Annie Shirazi

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

1 week ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

2 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago