اداکارہ ماروا حسین یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، اپنی زبردست فنی صلاحیتوں کے باعث انتہائی کم وقت کے عرصے میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں صف اول اداکاراؤں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ تاہم ہماری شوبز انڈسٹری میں عموماً لوگوں کو شوبز شخصیات کی شادی کے حوالے سے جاننے کا شوق ہوتا ہے، ماورا حسین کس سے شادی کریں گی، انہوں نے بھی بتادیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بہن عروہ حسین کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے ان سے شوبز انڈسٹری سمیت مختلف موضوعات زندگی سے متعلق بات چیت کی اور جس پر انہوں نے زبردست دلچسپ جوابات دیئے۔
ایک موقع پر جب ندا یاسر نے ماورا حسین سے شادی سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ کیا اس حوالے سے وہ کوئی پلان بنا رہی ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کا یہ یقین ہے کہ خدا کے منصوبے انسان کے منصوبوں سے کہیں بہتر ہوتے ہیں، وہ یہ کیسے کہہ دیں کہ ان کی شادی اگلے ایک یا دو سال میں ہونے والی ہے، درحقیقت مجھے یہ علم تک نہیں کہ میرے ساتھ اگلے مہینے کیا ہونا ہے۔
اداکارہ ماورا حسین نے مزید کہا کہ ب شادی کے معاملے میں ان کی والدہ نے انہیں کبھی فورس نہیں کیا بلکہ وہ ہمیشہ شادی سے پہلے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا مشورہ دہتی ہیں۔
اس سلسلے میں اداکارہ ماورا حسین سے سوال ہوا کہ انہیں کیسا لڑکا پسند ہے، جس سے وہ شادی کرنا چاہیں گی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو میرا شوہر بنے گا اس میں یہ خوبی ہونی چاہیے کہ وہ سب کی عزت کرے، اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہونا چاہیے، لیکن سب سے پہلے میری والدہ کی پسند لازمی ہے اگر انہیں لڑکا پسند آیا تو اس کا مطلب مجھے بھی پسند ہوگا۔
واضح رہے 29 سالہ اداکارہ ماورا حسین نے سال 2011 میں ڈرامہ سیریل کھچڑی سالسہ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جبکہ سال 2018 میں مشہور فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اداکارہ نے بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم میں مرکزی بھی ادا کیا تھا۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ماورا حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ پروگرام کے میزبان ندا یاسر کے سوال پر اپنے خیالات کا اظہار اس طرح کرتی ہیں کہ گاڑی میں تیز میوزک لگانا اور چھیڑ چھاڑ کرنا لاہوریوں کا “فن” ہے اور اگر کوئی انہیں چھیڑے تو وہ اس پر برا نہیں مانتی ہیں۔ جس پر انہیں عوامی سطح پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ناقدین کا ماننا تھا کہ فنکارہ اور بحیثیت وکیل ماورا حسین کو اپنے الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے کیونکہ ہوسکتا ہے جو بات ان کے لئے تفریح کا سبب ہے معاشرتی لحاظ سے وہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہو، جس کی کسی بھی صورت میں حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی ہو۔ اس لئے ہمارے فنکاروں کو اس طرح کے تبصرے کرنے سے پہلے سوچنا ضرور چاہئیے کیونکہ یہ ضروری نہیں ان کے خیالات ان کے چاہنے والوں کیلئے قابل ِقبول ہوں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…