مشہور ومعروف وی جے، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا یوں تو کئی بار ماضی میں اپنی شادی اور طلاق کو لیکر بات کرتی آئی ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنے مداحوں کو شادی سے متعلق ایک ضروری نصیحت کردی ہے۔
تفصیلاف کے مطابق حال ہی میں اداکارہ میتھرا نے مقبول ٹی وی پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں اپنی بہن روز محمد کے ساتھ شرکت کی۔ جہاں میزبان کے ساتھ دونوں بہنوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی وہیں متھیرا نے ہمیشہ کی طرح اپنے زبردست جوابات سے شو کو چار چاند لگا دیئے۔
ایک موقع پر بات کرتے ہوئے متھیرا نے انکشاف کیا کہ اس وقت ان کے جسم پر 40 ٹیٹو موجود ہے، جس میں ایک ٹیٹو ان کے سابق شوہر کے نام کا بھی ہے، جو انہوں نے خود سے بنوایا تھا، البتہ انہوں نے اعتراف کیا کہ علحیدگی کے بعد انہوں نے اسے مٹانے کی بہت کوششیں بھی کی ہیں لیکن اب وہ مٹ نہیں رہا ہے۔
لہذا ماڈل متھیرا نے شادی شدہ خواتین سمیت تمام مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی اپنے شوہر یا پارٹنر کے نام کا ٹیٹو نہ بن وائیں کیونکہ پارٹنر یا شوہر تو چلا جاتا ہے لیکن ٹیٹو نہیں جاتا ہے اور پھر اس سے نقصان ہو جاتا ہے۔
اس دوران متھیرا نے اپنی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے بناوٹی نہیں بنا جاتا ہے، وہ جیسی ہیں، ویسی ہی ہمیشہ رہتی ہیں ساتھ ہی انہوں نے شو کے دوران پلاسٹک سرجری کروانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نھ کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی ہے، البتہ انہوں نے لیپو سیکشن سرجری ضروری کرائی ہے. اس سرجری میں جسم کے مختلف اعضاء سے چربی نکلوائی جاتی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وی جے متھیرا نے شادی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کا رشتہ برقرار رکھنا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہوتی ہیں، کوئی ایک فریق اکیلا اس رشتے کو نہیں چلا سکتا ہے۔ چوں کہ ان پر بولڈ ہونے کی چھاپ تھی تو انہوں نے ایک عام گھریلو عورت سے دس گناہ زیادہ کام کئے، تاکہ کسی کو کچھ کہنے کا موقع نہ ملے۔
یاد رہے متھیرا نے 2013 میں گلوکار فلنٹ جے سے شادی کی تھی تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ابتداء میں متھیرا اپنی علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتی رہیں تھیں بعدازاں پھر انہوں نے انسٹاگرام پوسٹس میں طلاق کا اعلان کیا اور سابق شوہر سے محبت کے ساتھ ساتھ رشتے پر پچھتاوے کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں: ٹی وی میزبان متھیرا نے فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہش ظاہر کردی
متھیرا کی نجی زندگی سے متعلق بات کی جائے تو وہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں پیدا ہوئیں ان کے والد افریقی جبکہ والدہ پاکستانی ہیں۔ مارچ 2011 میں متھیرا نے ٹیلیویژن وائب ٹی وی کے رات گئے نشر ہونے والے پروگرام ‘لو انڈیکیٹر’ کے ذریعے ڈیبیو کیا۔ یہ کافی متنازعہ شو تھا جس میں پاکستانی معاشرے میں ممنوع سمجھے جانے والے موضوعات جیسے جنسی تعلقات یا دیگر پر بات چیت کی جاتی تھی۔ اپنے خاص انداز بیان اور پروگرام میں اپنے بیباک انداز کی وجہ سے وہ نوجوانوں میں کافی جلدی مقبول ہوئیں۔ یوں کہنا بجا ہوگا کہ انڈسٹری میں انہیں اپنے کام سے زیادہ اسکینڈلز کی وجہ سے شہرت ملی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…