پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد اور گلوکار علی ظفر کی لاہور کی وزیر خان مسجد میں ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی جس پر عوام شدید غم وغصؔے کا اظہار کررہے ہیں۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں مشہور شخصیات وزیر خان مسجد کے اندر ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں جب کہ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی موجود ہیں اور ان اسٹارز کی پرفارمنس پر تالیاں بجا رہے ہیں۔
سپراسٹار شان اور علی ظفر کی مبینہ طور پر وزیر خان مسجد میں ڈانس کی اس کلپ کے وائرل ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر صارفین میں بحث و مباحثہ شروع ہوگیا کیونکہ مسجد میں رقص وموسیقی کا اہتمام کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے بلکہ یہ عبادت گاہ کی توہین کے مترادف ہے۔ اس ویڈیو کلپ نے پاکستانیوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ کا کہنا ہے کہ مسجد کے اندر اسٹارز کو رقص کرتے ہوئے دیکھ کر افسوس اور مایوسی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ بہت سارے لوگوں کے لئے مشکالات کھڑی کرسکتا ہے اور ناصرف اسٹارز بلکہ اس معاملے پر مسجد کے وہ عہدیداران بھی جوابدہ ہوں گے جنہوں نے مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ڈھول بجانے اور ناچنے جیسے شرمناک فعل کی اجازت دی۔
فی الحال، وزیر خان مسجد میں اداکار اور گلوکار کی جانب سے ناچ گانے کی اس ویڈیو کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں لیکن پاکستانی صارفین اس ویڈیو پر شدید برہم ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا کھل اظہار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام اس معاملے پر سخت کارروائی کرنے کی درخواست کر رہی ہے۔ لوگ حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کریں جو اس واقعے میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ ویڈیو پاکستانی ثقافت کو پامال کررہی ہے۔ لہٰذا دونوں ستاروں کو معافی مانگنی ہوگی۔ ابھی اس معاملہ پر حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ کیا صورتحال اختیار کرے گا۔
تاہم، یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستانی مشہور شخصیات نے تاریخی وزیر خان مسجد کی بے حرمتی کی۔ اس سے قبل اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے گانے کی مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے کچھ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مسجد میں رقص اور اللہ کے گھر کی بے حرمتی کرنے کی تردید کی گئی تھی اور دونوں نے اپنے اس اقدام پر معافی بھی مانگی تھی۔
جس پر ردعمل کے طور پر مسجد وزیر خان کے منیجر کو معطل بھی کردیا گیا تھا جب کہ شدید تنقید کے بعد صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف تھانا اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئیں تھیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…