مسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے گاڑی ٹکرانے والا شخص گرفتار

مسلمانوں کی مقدس ترین جگہ خانہ کعبہ میں پیش آیا افسوسناک واقعہ جہاں ایک سعودی شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے ٹکرادی، واقعہ کے فوری بعد پولیس کی جانب سے شہری کو گرفتار کرکیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات یعنی جمعہ کی شب یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات 10:30 بجے پیش آیا۔ جس میں مسجد الحرام میں ایک تیز رفتار گاڑی مسجد کے صحن میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے بیرونی دروازے سے ٹکرا گئی، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعدازاں گاڑی میں موجود شخص کو انتظامیہ کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ رات سے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے، کہ ایک تیز رفتار گاڑی جوکہ مسجد کے صحن سے گزرتی ہے، اور آس پاس لگیں تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے مسجد کے بیرونی دروازے جاٹکراتی ہے۔ تاہم صحن میں موجود سیکورٹی پر مامور لوگ جاکر پھر معاملات کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوسری جانب اس واقعے کے فوری بعد پولیس کی جانب سے گاڑی چلانے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم سعودی شہری ہے البتہ شہری کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، تاہم پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش اور کاروائی کے لئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔

اس واقعے کے بعد مسجد انتظامیہ کی جانب سے جہاں گاڑی کو فوری طور پر مسجد کے صحن سے متعلقہ جگہ پر منتقل کردیا گیا وہیں اس ہی کے ساتھ بیرونی دروازے سے ٹکرانے کے بعد نصب گیٹ کی مرمت کی غرض سے جانچ شروع کی گئی۔

واضح رہے مسجد الحرام کا شمار مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں ہوتا ہے، مسلمانوں قبلہ یعنی اللہ تعالیٰ کا گھر بھی یہی واقعہ ہے، گزشتہ چند میں سے مسجد الحرام کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے بند رہی تھی تاہم صورتحال بہتر ہونے کے بارے رواں مہینے حکومت سعودی عرب کی جانب سے مقامی افراد کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago