مریم نواز گائیکی کے بعد پہناوے پر بھی سب پر بازی لے گئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بلاشہ ایک متاثر کن شخصیت کی مالک ہیں۔ خوش شکل ہونے کے علاوہ وہ خوش لباس بھی ہیں اور ان کا یہ منفرد انداز سبھی کو بھاتا ہے۔ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث وہ اپنے اکلوتے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں شرکت کے لیے برطانیہ تو نہیں جاسکیں مگر انہوں نے بھرپور تیاری کے ساتھ تقریب میں ورچوئل شرکت کی تھی۔ تاہم اب صوبائی دارالحکومت لاہور میں جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں بقیہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں مریم نواز نے اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیب پہناوں سے میلہ لوٹ لیا ہے اور ہر جگہ انہی کے چرچے ہیں۔

Image Source: Instagram

گزشتہ دنوں جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے باقاعدہ آغاز میں منعقدہ ایک فیملی ایونٹ میں جب مریم نواز نے اپنی آواز کو جادو جگایا تو سبھی ان کی گائیکی کے گرویدہ ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی آواز میں ‘جب کوئی بات بگڑ جائے’ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اب جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کے لیے مریم نواز کی بھارتی ڈیزائنر ابھینو مشرا کے تیار کردہ دلکش لباس میں تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں تو دیکھنے والے ان کے بناؤ سنگھار کو دیکھتے ہی رہ گئے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

حالانکہ مہندی کی تقریب میں دلہن عائشہ سیف نے ڈیزائنر بنٹو کاظمی کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا، سُرخ عروسی جوڑے کے ساتھ انہوں نے ہلکی پھلکی جیولری کا بھی استعمال کیا۔ یہی نہیں بلکہ عائشہ سیف نے پاکستان میں ہونے والے اپنی شادی کے اب تک کے تمام ایونٹس میں بنٹو کاظمی کے ہی تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا ہے لیکن دلہن کے بجائے ہر جگہ ساس کی خوبصورتی زیر بحث بنی ہوئی ہے۔ یہی نہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تو صارفین جنید صفدر کی شادی پر مریم نواز کی تیاری اور پہناوے پر دلچسپ اور تبصرے کررہے ہیں بلکہ مزاحیہ ممیز بھی بن رہی ہیں۔

ایک صارف نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے جنید صفدر کی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی ساس آپ سے زیادہ خوبصورت ہے۔ مریم نواز کی تیاری کو دیکھ کر بعض صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے ان میں سے دلہن کون سی ہے؟

واضح رہے کہ مریم نواز جو اپنے دلکش لباس اور جوتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہی رہتی ہیں۔ ان کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے لندن سے باقاعدگی سے وہ فیشل کرواتی ہیں جو ہولی ووڈ کی اداکارہ کیٹ مڈلٹن اور وکٹوریہ بیکہم کرواتی ہیں۔ اس کے علاوہ بوٹوکس، فلرز اور سرجری کی بدولت مریم نواز کی جلد جواں اور پُرکشش نظر آتی ہے بلکہ اس کی خوبصورتی اس عمر میں بھی برقرار ہے اور اپنی خوبصورتی کے باعث وہ بیٹے کی شادی پر خوب جلوے بکھیر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔ اس تقریب میں جنید صفدر نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے بھارتی گانا ‘کیا ہوا تیرا وعدہ’ گایا تھا اور اس ویڈیو کے خوب ہی چرچے ہوئے تھے بلکہ ان کی گائیکی کی صلاحیت نے صارفین کو بہت متاثر کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago