لندن میں مریم نفیس کا مختصرلباس لوگوں کی تنقید

اداکارہ مریم نفیس کو برطانوی دارالحکومت لندن میں سیر سپاٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں شوہر کے ہمراہ لندن میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں شہر کے مختلف مقامات پر مختلف انداز دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے

سال 2022 میں مریم نفیس اور امان احمد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، یہ خوبصورت جوڑا جلد ہی اپنے ہاں ننھے مہمان کو دنیا میں خوش آمدید کہنے والا ہے۔

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اپنے شوہر کے ہمراہ لندن میں سیر سپاٹے کی تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں مختلف مقامات پر مختلف پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصاویر میں مریم نفیس بولڈ لباس میں دکھائی دیتی ہیں،انہوں نے سفید شرٹ کے اوپر بلیک پیراشوٹ جیکٹ کے ساتھ مختصر پینٹ پہن رکھی ہے، جس وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا

Mariyam Nafees New Bold Pic

کچھ افراد نے نوٹ کیا کہ لندن میں سردی ہونے کے باوجود مریم نفیس نے مختصر لباس پہن رکھا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ ‘کیا لندن میں پینٹ پہننا ممنوع ہے؟’

کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا اداکارہ کو صرف اوپر ٹھنڈ لگتی ہے جو انہوں نے نیچے مختصر لباس پہن رکھا ہے؟

کچھ لوگوں نے اداکارہ کو ان کے نام کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ نام دیکھو اور حر کتیں دیکھو۔

بعض افراد نے لکھا کہ مریم نفیس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، اس لیے انہیں اپنے حال پر چھوڑ دیں اور انہیں اپنی مرضی کا لباس پہننے دیں۔

کچھ افراد نے اداکارہ کے بولڈ لباس کو ‘توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ’ قرار دیا جبکہ بعض صارفین کا شکوہ تھا کہ ‘ہماری اداکارائیں پاکستان میں اچھی خاصی ہوتی ہیں لیکن لندن جاتے ہی ایسی ہوجاتی ہیں’۔

مریم نفیس پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں جن کی اداکاری کو مداحوں نے نیم، منافق، کم ظرف، محبت چھوڑ دی میں نے، عشق جلیبی اور دیارِ دل جیسے ہٹ ڈراموں میں خوب پسند کیا، ‘اے آر وائی ڈیجیٹل’ کے مشہور ڈرامے ‘جان جہاں’ میں بھی ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago