مریم نفیس ایک نوجوان اداکارہ ہیں جنہوں نے کم وقت میں انڈسٹری میں جگہ بنائی، وہ ہدایت کار و پروڈیوسر امان احمد کے ساتھ 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے حو مہر سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ۔
مریم نفیس نے حال ہی میں نجی میگزین کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور کیریئر، ڈراموں کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی
اداکارہ مارچ 2022 میں ہدایت کار امان احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں اور اب انہوں نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے پرتعیش ہوٹل میں کچھ افراد کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا، جس کے بعد ہم باراتیوں سمیت سوات چلے گئے، جہاں میری شادی کی دیگر تقریبات ہوئیں اور دو دن بعد واپس آگئے، میرے شوہر یورپی ملک یونان میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر انہوں نے سوات کا انتخاب کیا
اداکارہ مریم نفیس نے فوچیا میگزین کو بتایا کہ میری شادی کی مرکزی تقریب میں صرف 90 افراد نے شرکت کی تھی اور میں نے اپنے بعض رشتے داروں کو بھی نہیں بلایا تھا، میں چاہتی تھی میری شادی سادگی سے ہو، اس لیے زیادہ تقریبات نہیں رکھیں۔
دوران انٹرویو مریم نفیس نے بتایا کہ ‘میں نے اپنا نکاح نامہ خود پڑھا اور میرے والدین نے اس میں تفصیلات درج کی تھیں، مجھے طلاق کا حق ملا ہے، یہ پڑھ کر میں آبدیدہ ہوگئی تھی جبکہ بعض افراد سمجھ رہے تھے کہ شاید زبردستی شادی کروائی جا رہی ہے’۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے حق مہر میں صرف 2200 روپے لیے، میں حق مہر لینا ہی نہیں چاہتی تھی جب کہ شوہر نے مجھے کھلے دل سے اجازت دی کہ جو چیز مانگنی ہے مانگو لیکن پھر میں نے شریعت کے حساب سے صرف 2200 روپے لیا۔
مریم نفیس نے بتایا کہ ان کا نکاح فیصل مسجد میں ہوا تھا اور وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت بے حد روئی تھیں جس پر سب پریشان ہوگئے تھے۔
اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میں نے ساری زندگی حق مہر پر لوگوں کے جھگڑے ہوتے دیکھے ہیں، اس لیے میں نہیں چاہتی تھی کہ میں حق مہر لوں جبکہ شوہر امان احمد نے کھلے دل سے اجازت دی کہ جو چیز یا جتنی رقم چاہیے لکھوا لو لیکن میں نے اپنا حق مہر شرعی لکھوایا یعنی جو شرعی اعتبار سے بنتا ہے’۔
مریم نفیس کا تعلق اسلام آباد سے ہےاورکام کے سلسلے میں انہیں کراچی آنا پڑا تھا۔ہر ایک کی طرح انہیں بھی اپنا شہر اور وہاں کےلوگ بہت یاد آتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد سے کراچی آنے کا ذکر کر تے ہوئے اداکارہ کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔
وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ کام کی وجہ سے انہیں کراچی تو آنا پڑا تھا پروہ خودکو ایڈجسٹ نہیں کر پائی تھیں اورشادی کے بعد بھی انہیں کراچی شفٹ ہونا پڑا مگر وہ ابھی تک اسلام آباد کو بہت یاد کرتی ہیں جہاں ان کی فیملی اور پیارے کتے رہتے ہیں۔
آج کل وہ ای نجی ڈرامہ سیریل ’جام جہاں‘ میں زینت کا کردار ادا کررہی ہیں ،جسے دیکھنے والوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…