لوگوں کے منفی تبصروں کی وجہ سے مریم انصاری کا ذہنی مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری  کی ایک بہت ہی خوبصورت ماڈل اور باصلاحیت اداکارہ مریم انصاری ہیں جو اپنی اداکاری کے ساتھ اپنی فٹنس کے لیے بھی کافی  مشہور ہیں مریم نے کئی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔  وہ ایک مشہور گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، اور ان کے بھائی علی انصاری ایک بہترین اداکار ہیں ا اور مشہور اداکارہ  صبور علی کے شوہر بھی ہیں

اداکارہ مریم انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ حمل کے دوران کھینچوائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد تنقید کی وجہ سے میری ذہنی صحت متاثر ہوگئی تھی

اداکارہ نے اپنی  بیٹی کی پیدائش  سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو اُمید سے ہونے کی خبر دی تھی اور ساتھ ہی بے بی بمپ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ جب مریم انصاری نے فوٹو شوٹ کروایا تھا اس وقت وہ چھ ماہ کی حاملہ تھی‘۔

Mariam Ansari Mental Breakdown

اپنے حمل کے دنوں کے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر ایک بار پھر اداکارہ مریم انصاری نے کہا ہے کہ ’لوگوں کی منفی باتوں کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت بے حد متاثر ہوئی تھی، لوگوں نے کہا کہ میں مسلمان نہیں ہوں۔‘

Image Source:Instagram
Image Source:Instagram

میرے حمل کے فوٹوشوٹ کو بہت بُرا سمجھا گا جسے میں مسلمان نہیں ہوں، لوگوں نے کہا کہ یہ تو انگریزوں کا کلچر ہے، جس پر میں نے کہا کہ کیوں پاکستانیوں کے بچے نہیں ہوتے کیا؟مسلمان خواتین حاملہ نہیں ہوتیں کیا؟

انہوں نے کہا کہ بچے کی پیدائش ایک عام سی بات ہے اور وہ حمل کی تصاویر ان کی اسی خوشی کی عکاسی تھی۔ لیکن لوگوں کے منفی تبصروں نے اس خوشی کی خبر افسوسناک کیفیت میں بدل دیا۔

 انہوں  نے  مزید کہا کہ میرے فوٹوشوٹ پر صرف منفی باتیں ہی نہیں ہوئیں بلکہ بہت سارے فینز نے مجھے مبارک باد بھی دی۔ لیکن مجھے ایسا محسوس ہوا کہ کچھ لوگوں نے میر ی اتنی بڑی خوشی کو دکھ کا باعث بنا دیاجس کی وجہ سے مجھے اپنا انسٹاگرام ڈی ایکٹیویٹ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کب سے حاملہ ہونا بدتمیزی، بے غیرتی اور بے حیائی ہوگئی ہے، آپ بھی ایسے ہی پیدا ہوئے تھے، اس میں شرم محسوس کرنے والی کیا بات ہے؟

حمل ایک عام بات ہے اور اسے ممنوع نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ انہوں نے اپنے ان تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کی خوشی میں شریک ہوئے اور ان کے اور ان کے خاندان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ کو بتاتے ہیں کہ مریم انصاری نے فروری 2021 میں سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے شادی کی تھی کہ اویس خان معروف کرکٹر معین کے صاحب زادے ہیں اس سے پہلے  دونوں نے دسمبر2020 میں سادگی سے نکاح کیا تھا۔

واضح رہے کہ مریم انصاری نے 6 جولائی 2023 کو انسٹاگرام پوسٹ پر اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ کے مطابق ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 4 جولائی کو ہوئی جس کا نام انہوں نے امایا خان رکھا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago