میک آرٹسٹ شعیب خان کا ایک اور جادو، حلیمہ سلطان کا روپ ڈھال لیا

دنیا بھر میں میک اپ کے شعبے میں باصلاحیت میک اپ آرٹسٹوں کی کمی نہیں جو اپنے فن سے چہرے کے خدوخال اُبھرنے میں ماہر ہیں ، لیکن پاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان میک اپ کی آرٹسٹری کو ایک دوسری سطح پر لے گئے ہیں ۔ میک اپ آرٹسٹ شعیب خان اپنے میک اپ کے زریعے کسی بھی مشہور شخصیت کا روپ اپنانے میں ماہر ہیں اور اپنے اس فن پر کمال رکھتے ہیں ، وہ اپنا چہرہ بدلنے کے لئے کاسمیٹکس کا ایسا ماہرانہ استعمال کرتے ہیں کہ حقیقت کا گماں ہوتا ہے۔

اس بار بھی شعیب خان نے شائقین کو اپنا میک اپ کا جادو جگا کر حیران کردیا ہے ۔اس مرتبہ انہوں نے اپنا آپ کو ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ “حلیمہ سلطان “ یعنی ایسرا بلجک کا روپ دیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں اور لوگوں میں شعیب خان کا یہ روپ کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کے روپ میں اپنی تصویر شئیر کی اور خوبصورت نین نقش والی حلیمہ سلطان کو ڈرامے میں ان کے متاثر کن کردار اور بہترین پرفارمنس پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر تصویر شیئر ہونے کے بعد شعیب خان کو حلیمہ سلطان کاروپ اپنانے پر مداحوں سے بےحد پزیرائی مل رہی ہےاور ہر طرف ان کے اس دلکش روپ کی تعریف ہورہی ہے ۔

اس سے پہلے بھی شعیب خان ، ہالی وڈ کی فلم جوکر سے پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ میڈم نور جہاں تک نامور شخصیات کو اپنے میک اپ سے ٹریبیوٹ پیش کر چکے ہیں۔ شعیب خان اپنے میک اپ کے آرٹ کو اتنے خوبصورت انداز سے پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے مبہوت رہ جاتے ہیں بلکہ ایک لمحے کے لئے تو اصل اور نقل میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس بار بھی انہوں نے حلیمہ سلطان کا روپ اپناکر نے سبھی کو حیران کردیا ہے اور ہر کوئی ان کے کام کو سراہا رہا ہے۔ دراصل ترک اداکارہ ایسرا بلجک کو شعیب خان کی جانب سے میک اپ کے زریعے ٹریبیوٹ پیش کرنا پاکستانی مداحوں میں ان کی پسندیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ارطغرل غازی میں سلطان کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی حلیمہ سلطان یعنی ایسرا بلجک اپنی بے مثال خوبصورتی اور ڈرامے میں اپنی جانداراداکاری کی بدولت پاکستان میں کافی مقبول ہیں اور انہوں نے کئی پاکستانی کمرشلز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ترک ڈرامہ سریز ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اور اس کے چر چے زبان ذد عام ہیں ۔ ترک ڈرامہ سریز ارطغرل غازی میں سلطنت عثمانیہ کا قیام اور اس سے جڑے واقعات کو بہترین ڈرامائی تشکیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس بہترین ڈرامائی عکس بندی پر اس ڈرامہ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بھی حاصل کر لی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago