پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کس سے شادی کی؟

پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے فلمی اور ڈرامائی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنانے کے بعد اپنی دوسری شادی کافی شان وشوکت کے ساتھ کی ہے۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ  خان اور ان کے شوہر سلیم کریم اپنی شادی کی پروقار اور عالیشان تقریب میں دلکش لباس پہن کر فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔


ماہرہ خان نے تین سال قبل معروف فیشن ڈیزائنر حسان شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے آن لائن انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے اپنے دوست  سلیم کریم کو اللہ کی طرف سے ایک تحفہ قرار دیا تھا اور ان سے شادی کرنے کے بارے میں امکان ظاہر کیا تھا۔۔

Mahira Khan Husband Salim Karim

اب گزشتہ  یوم ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو انکے تین سالہ صبر کا پھل دیتے ہوئے اپنی شادی کی ویڈیوز جاری کروادی ہیں، یہ ویڈیوز ماہرہ خان نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر نہیں کیں لیکن ان کی مینیجر انوشے طلحہ خان اور ان کے بھائی حسان خان کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر جاری کی گئیں جس کے بعد تمام سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستانی  کی  خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پرانے دوست سلیم کریم  سے شادی کرلی ہے۔، شادی کی اس سادہ مگر پروقار تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

تین سال سے ماہرہ خان کے مداح ان کی شادی کے منتظر تھے اور ان کے ہر برائیڈل شوٹ کی تصاویر جاری ہونے پر ان کی شادی  کے بارے میں اندازے لگایا کرتے تھے لیکن وہ کسی نہ کسی برانڈ کا برائیڈل فوٹو شوٹ ہوتا تھا۔ اب بالاخر ماہرہ خان نے اپنے دوست سے حقیقتا شادی کرلی ہے۔

برائیڈل ڈریس

ماہرہ خان کی شادی کا عروسی جوڑا پاکستان کے جانے مانے فیشن ڈیزائنر فراز منان نے ڈیزائن کیا ہے فراز منان پاکستان کے علاوہ  دوسرے ممالک کی مشہور شخصیات کے لئے بھی اولین ترجیح ہیں۔

Image source:Instagram

 پاک وہند کی دلہنیں  اپنی شادی پرزیادہ ترسرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کرتی ہیں لیکن ماہرہ خان نےاپنی بارات کے خاص دن عام دلہنوں کی طرح سرخ جوڑے کے بجائے سفید رنگ کا لہنگا اور چولی پہنا کا انتخاب کیا ہے۔

 ماہرہ خان کے برایئڈل ڈریس کی قیمت کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ کتنے کا ہے کیونکہ یہ ماہرہ خان نے کسٹمائز کروایا ہے لیکن اگر فراز منان کے برائیڈل ملبوسات کے قیمتوں کی بات کی جائے تو ان کے عروسی ملبوسات کی قیمت کا آغاز 35  لاکھ سے ہوتا ہے۔

گروم ڈریس

دولہا سلیم کریم نے مشہور شخصیت کے کلاتھنگ برانڈ یوسف بشیر قریشی (وائی بی کیو)کو منتخب کیا۔انہوں نے اپنی شادی کے پر مسرت موقع پر کالے رنگ کی شیروانی کے ساتھ سفید رنگ کا سیدھا پاجامہ پہنا ہوا ہے اور سر پر آسمانی رنگ کا پگڑ پہن رکھا ہے۔

ویڈنگ پلینر

ماہرہ خان کو سفید رنگ بہت پسند ہے اس لئے انہوں نے اپنی عروسی جوڑے کے ساتھ ساتھ شادی کی تھیم بھی سفید رکھی ہے

ماہرہ کی پسند کے مطا بق پاکستانی ویڈینگ پلینر ’میراڈور ویڈننگز‘ نے اس تقریب میں سجاوٹ کیلئے سفید پھولوں کا استعمال کیا اور مہمانوں کیلئے لگائی گئیں میزوں میں بھی جا بجا سفید پھول دکھائی دیے ان کی شادی کی  تقریب میں ہر جگہ سفید پھولوں کی بہار تھی۔

Image source:Instagram

فوٹو گرافر

اس یادگار تقریب  کی فوٹو گرافی کیلئے ماہرہ خان اور سلیم کریم نے پاکستانی فوٹوگرافر  ایزاہ شاہین ملک کے ’پیکٹوریزاہ‘ کوہائر کیا ہے

Image source:Instagram

ایزاہ کی کیمرا ٹیکنیک اور ویڈیو گرافی نے ماہرہ خان کی شادی کی تقریب کو چار چاند لگاتے ہوئے ماہرہ اور سلیم کریم کی شادی کے یادگار لمحات کو بے حد خوبصورتی کے ساتھ فلمایا ہے۔

پہلی شادی

ماہرہ خان نے 2007 میں پہلی شادی علی عسکری سے کی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر 2015 میں ان کی شادی ختم ہوگئی تھی ماہرہ خان کا اپنے پہلے شوہر سےایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ازلان ہے جو اب 13 سال کا ہے۔۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago