جادو کرنے والوں کو کتنی سزا ملے گئی ؟سینیٹ میں بل پیش

سینیٹ میں جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے فوجداری قوانین میں ترمیم کا  بل سینیٹ میں پیش کیا گیا۔

Magic Penalty Punishment Pakistan

 بل  جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق ہے۔

بل میں کہا گیا ہے کہ جو شخص جادو کرے یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ  سے7 سال تک قید  ہوگی۔ جرم کے مرتکب کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا اور  جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔

صدر ، وزیر سمیت پبلک آفس رکھنے والوں کی کم ازکم تعلیم گریجویشن ہونےکا آئینی ترمیمی بل بھی سینیٹ میں پیش کیا گیا۔

:مذید پڑھیں

کیا چھٹی کے دن دیر سے اٹھنے کا کوئی فائدہ ہے؟

آئین کے آرٹیکل 62 میں ترمیم کا بل سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کیا گیا۔

بل میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت، وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کم سے کم گریجویشن ہو۔گورنر،  وزیر اعلیٰ، چیئرمین  اور  ڈپٹی چیئرمین  سینیٹ، اسپیکر  اور  ڈپٹی اسپیکر گریجویٹ ہوں۔

وفاقی وزرا اور  وزرا مملکت اور صوبائی وزرا بھی گریجویٹ ہوں۔ ان عہدوں پر منتخب شخص کے پاس بیچلرز  یا اس کے برابر کی ڈگری ہو۔

سینیٹر عینی مری نے وفاقی نگرانی نصاب ، نصابی کتب اور تعلیمی معیارات بل پیش کیا۔

 بل میں کہا گیا ہےکہ مڈل اور ہائی اسکول کے نصاب میں تولیدی صحت تعلیم شامل کی جائے۔ سینیٹر شبلی فراز نے بل کی مخالفت کی۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago