مشہور پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے عمرے کی ادائیگی کے وقت پیش آنے والا معجزہ مداحوں کے ساتھ شئیر کردیا۔
معاذ صفدر اپنے گھر والوں کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے گئے جہاں سے انہوں نے اپنا ایک وی لاگ جار ی کیا جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے حرم شریف میں پیش آنے والا ایک واقعہ بتاتے نظر آئے۔
ویڈیو میں ان کی والدہ نے بتایا کہ ’وہ اور صبا باسل کو لے کر حرم شریف میں طواف کے لیے پہنچے ۔ وہاں انہیں باصل کے لیے دائپر کی ضرورت پیش آئی جس کے باعث کچھ دیر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ دائیپر ساتھ لے جانا بھول گئے تھے‘۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ’اسی اثناء میں اچانک ایک عورت نے انہیں دائیپر لاکر دیا جسے ہوٹل آکر انہوں نے کھولا تو وہ بالکل باصل کی لمبائی کے مطابق نکلا‘۔
اس پر معاذ نے بتایا کہ ’یہ ان کے لیے عجیب اور حیرت انگیز بات تھی کہ لوگ دائیپر ساتھ لے کر کیوں گھومیں گے‘۔
معاذ نے والدہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ’حرم شریف میں ایسا بہت ہوتا ہے۔ یہاں سچے دل سے جس چیز کی خواہش کی جائے یا دعا کی جائے تو وہ ضرور پوری ہوتی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ ، شدید ڈپریشن میں تھی پھر والد نے مجھ سے کہا کہ بیٹا عمرہ کرنے چلتے ہیں
معاذ صفدر کے اس واقعہ پر مداح بھی اپنے اپنے تجربات شئیر کرتے نظر آئے اور معاذ صفدر سے دعاؤں کی درخواست کرتے بھی دکھے۔
سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض نے اپنی بھوک حیرت انگیز طریقے سے مٹنے کا واقع بتایا تو بعض نے دعا پوری ہونے کا اعتراف بھی کیا۔
معاذ صفدر ایک مشہور پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ انہوں نے نہایت کم عمری میں ٹک ٹاک کے ذریعے اپنے سوشل میڈیا کے سفر کا آغاز کیا، لیکن اب وہ ٹک ٹاک کے بجائے یوٹیوب بلاگنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
معاذ کا کہنا تھا کہ انھوں نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی اور پھر کچھ کورسز کیے۔ والد کے بزنس میں ہاٹھ بٹانے لگے لیکن پھر انھیں احساس ہوا کہ وہ یہ کام نہیں کرسکتے اس لئے پھر انھوں نے ٹک ٹاک بنانا شروع کیا جہاں سے شہرت ملنے کے بعد پھر انھوں نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا۔ معاذ کا کہنا ہے کہ انھوں نے 5 سال یوٹیوب چینل پر محنت کی اس لئے کسی بھی کام میں جلدی حوصلہ نہیں ہارنا چاہئیے نا ہی کوئی کام شروعات میں فائدہ دینا شروع کرتا ہے۔
معاذ نے گزشتہ سال اپنی زندگی کی محبت صبا عباسی سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا باسل پیدا ہوا
یہ بھی پڑھیں: دس سالہ موسیٰ تنویر یوٹیوب ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بن گئے
“میری کمائی اتنی سمجھ لیں کہ ہر مہینے دو آلٹو خرید سکتا ہوں۔ جتنے کی دو آلٹو گاڑیاں آئیں گی وہی میری ماہانہ آمدنی ہے۔ پیسے جب آتے ہیں تو ان کو نکالتا نہیں محفوظ ہیں تو بس رکھے رہیں۔ ضرورت کے حساب سے رقم نکالتا ہوں“
اپنی آڈینس کے بارے میں بتاتے ہوئے معاذ نے کہا کہ ان کی ویڈیوز اور وی لاگز بچوں اور فیملی کی خواتین میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ نئے آنے والوں کو مشورہ ہے کہ وی لاگز تب ہی بنائیں جب ان کے پاس کہنے کے لئے کوئی بات یا مواد ہو۔ ایسا نہ کریں کہ صرف لوگوں کو بلا لیں اور ویڈیو میں کچھ بھی نہ ہو۔ اس سے لوگوں کا بھروسہ ختم ہوجاتا ہے اور وی لاگر اپنی بنی بنائی جگہ بھی چھوڑ دیتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…