کس نے کیے سب سے زیادہ ایوارڈ اپنے نام؟لکس اسٹائل ایوارڈ

بائیسویں لکس اسٹائل ایوارڈز تقریب کراچی میں سجائی گئی جہاں ریڈ کارپٹ پر شوبز شخصیات نے جلوے بکھیرے۔

رنگ و نور میں نہائے متعدد ستاروں نے اپنے دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا۔ ۔

Image source:Instagram

ریڈ کارپٹ پر صبا، فہد، صنم سعید، محب مرزا، آئمہ بیگ، شائی گل، ثروت گیلانی، فرحان سعید، عروہ حسین، یاسر حسین، علی ذیشان، فلمساز ندیم بیگ، سرمد کھوسٹ، جوئے لینڈ کی ٹیم نے جلوے بکھیرے۔ ، سنیتا مارشل، حنا بیات خواجہ، علی ظفر، فیصل کپاڈیہ فیضان حق، انوشے اشرف، صحیفہ جبار خٹک اور مریم نفیس سمیت کئی  نے شرکت کی۔۔

لکس ایوارڈز ہر سال منعقد ہوتے ہیں، چاہے بڑی تقریب کریں، یا مختصر تقریب میں اعزازات دیے جائیں، شائقین کو ان کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز برائے 2023 ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئے۔ ستاروں سے سجے اس ایونٹ کی میزبانی صبا قمر، فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ اور دورفشان سلیم نے کی تھی جس میں کئی مداحوں نے  ایوڈز حاصل کیے ہیں۔

لکس اسٹا ئل ایوارڈز ٹیلی ویژن، فلم، موسیقی اور فیشن میں سب سے بڑے اور سب سے زیادہ مطلوب ایوارڈز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

پچھلے سالوں کی طرح، اس سال کے ایوارڈز میں فیشن، ٹیلی ویژن اور موسیقی اور فلم میں کامیابیوں کے ایواڈرز دیے گئے  

Lux Style Awards 2023

نوئےکی دہائی کی مقبول اداکاہ ریما خان کو فنکارہ صبا قمر نے  زبردست خراج تحسین پیش  کیا  تجربہ کار اسٹار ریماخان کو ینگسٹ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا۔

 اسی طرح اس بار سماج میں تبدیلی لانے کا کردار ادا کرنے پر مرینہ خان کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ خواتین کے لیے یہ خصوصی ایوارڈ گذشتہ سال ہی شروع کیا گیا تھا۔

اس سال کی نامزدگیوں میں کئی نئے چہروں کو تسلیم کیا گیا، اور جب کہ بہت سی کیٹیگریز میں ایوارڈز متوقع طور پر انڈسٹری کے بڑے لوگوں کو ملے، نسبتاً نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے ذریعے لے گئیں۔

یمنا زیدی نے تمام سابقہ ​​ریکارڈ توڑ دیے اور دو ایواڈرز  اپنے نام کرلیے وہ اس سال  ٹی وی کیٹیگری میں سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ بن گئیں۔

 لکس اسٹائل ایوارڈز 2023 میں ان کی کچھ تصاویر یہ ہیں۔ ان پر ایک نظر ڈالیں

Image source:Instagram
Image source:Instagram
Image source:Instagram
Image source:Instagram
Image source:Instagram

اس سال ایواڈرز کس کو ملے۔

ناقدین کا انتخاب

سا ل کا بہتریں ایمرجنگ ٹیلنٹ

عبیر اسد

سال کا  بہترین فیشن ماڈل ( مرد/ عورت)

مہا طاہرانی

سال کا بہترین فیشن برانڈ

حسین ریہر

بہترین فوٹو گرافر

علینا نقوی

سال کا بہترین فیشن اسٹائلسٹ

سنیل نواب

اسٹائل آئیکون آف دی ایئر

تابش کھوجہ

سال کا بہترین اسٹائلش میوزیشن

میشا شفیع

فلم

بہترین فلم (عوام کا انتخاب)

کملی

بہترین اداکارہ فلم (عوام کا انتخاب)

صبا قمر (کملی)

بہترین اداکار فلم (عوام کا انتخاب)

فیروز خان (ٹِچ بٹن)

بہترین بیک گراؤنڈ موسیقی فلم (عوام کا انتخاب)

پیلا رنگ (پردے میں رہنے دو)

بہترین ہدایتکار فلم ( ناقدین کا انتخاب)

سرمد کھوسٹ (کملی)

بہترین فلم (ناقدین کا انتخاب)

قائد اعظم زندہ باد

میوزک

سال کا بہترین موسیقار (عوام کا انتخاب)

علی سیٹھی (پسوڑی)

سال کا بہترین گانا (عوام کا انتخاب)

کہانی سنو (کیفی خلیل)

سال میں سب سے زیادہ سنے جانا والا گانا

پسوڑی (علی سیٹھی اور شائے گل)

 سال کا بہترین میوزک پروڈیوسر  (ناقدین کا انتخاب)

عبداللہ صدیقی اور زلفی (پسوڑی)

ٹیلی ویژن

سال کا بہترین ٹی وی ڈرامہ (عوام کا انتخاب)

کیسی تیری خود غرضی

سال کا بہترین ٹی وی ڈرامہ سوپ (عوام کا انتخاب)

بیٹیاں

 سال کےبہترین اداکار (عوام کا انتخاب)

ارسلان نصیر (پرستان)

 سال کی بہترین اداکارہ (عوام کا انتخاب)

یمنیٰ زیدی (بختاور)

بہترین موسیقی او ایس ٹی (عوام کا انتخاب)

میرے ہمسفر

بہرین ابھرتا ہوا نیا ٹیلنٹ (ناقدین کا انتخاب)

دانا نیر مبین (صنفِ آہن)

بہترین اداکار (ناقدین کا انتخاب)

بلال عباس خان (دوبارہ)

بہترین اداکارہ (ناقدین کا انتخاب)

یمنیٰ زیدی (بختاور)

بہترین ہدایت کار (ناقدین کا انتخاب)

سیفی حسن (سنگِ ماہ)

بہترین ٹی وی ڈرامہ نگار (ناقدین کا انتخاب)

مصطفیٰ آفریدی (سنگِ ماہ)

بہترین ٹی وی ڈرامہ (ناقدین کاانتخاب)

صنفِ آہن

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago