پاکستان کی مشہور و معروف فلمی اداکارہ مہوش حیات نے اسلامی تاریخ پر بننے والے مشہور ترکش ڈرامے “ارطغرل غازی” کو نہایت سراہتے ہوئے، اس ڈرامے کے مرکزی کردار “اینجن التان” کو بے انتہا پُرکشش قرار دیتے ہوئے انہیں ہالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم ٹائی ٹینک کے آسکر ایوارڈ جیتنے والے مرکزی کردار اور ہیرو “لیونارڈوڈی کیپریو ” سے مماثلت دیتے ہوئے ناصرف اپنی پسندگی کا اظہار کیا بلکہ ہیش ٹیگ “کرش اب ڈیٹڈ” بھی لکھا ۔
جبکہ دوسری جانب کچھ سینئر اداکاروں کی جانب سے ترکش پروڈکشن ارطغرل غازی کو ہدفِ تنقید بنانے پر انہوں نے کہا “میں نہیں جانتی کہ ارطغرل کو لیکر کیا ہلچل ہے۔ البتہ ارطغرل غازی جیسا بھی ہے، اس بلکل اس ہی انداز میں قبول کریں”. ارطغرل غازی ایک علمی ڈرامہ سریز ہے، جس کی ناصرف تاریخی اہمیت ہے بلکہ بڑے اخلاقی اسباب بھی ہیں۔
یاد رہے ترکش پروڈکشن ارطغرل غازی ان دنوں پاکستان میں مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔ یہ ڈرامہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر یکم رامضان سے پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جارہا ہے۔ اگرچہ ۔جہاں ایک طرف یہ ڈرامہ اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے وہی دوسری طرف کئی سینئر فنکار جن میں شان، ریما اور یاسر حسین جیسی نامور فلمی شخصیات نے ہدف تنقید بھی بنایا ہے انکہ خیال میں بیرون پروڈکشن کے بجائے قومی انڈسٹری کو اوپر لے جانے کے لئے اقدامات ہونے چاہیئے ۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…