لینڈ کروزر چلانے والا کم عمر ڈرائیور کون ہے ؟

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کم عمر بچہ لینڈ کروزر چلاتے دیکھا گیا تھا۔ بچہ اس قدر چھوٹا تھا کہ وہ اسٹیئرنگ نشست پر بیٹھ کر گاڑی نہیں چلا سکتا تھا لہذا وہ اسٹیئرنگ اور ڈرائیور کی نشست کے درمیان پیڈل پر کھڑا ہو کر گاڑی چلا رہا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام آنے کے بعد بہت سے سوالوں نے جنم لیا، وہ بچہ کون تھا جو لینڈ کروزر چلا رہا تھا؟ وہ اتنی بڑی گاڑی لے کر سڑک پر کیسے آیا؟ اس دوران ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے اس بچے کو ملتان کی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑی چلانے سے کیوں نہیں روکا؟

جس دن سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی یہ واقعہ ایک معمہ بنا ہوا تھا، گاڑی چلاتے والے اس بچے اور اس کے والدین کی تلاش کے لیے پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں تاہم اس واقعے کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب گاڑی کے مالک نے اپنے کم عمر بیٹے کے ساتھ خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی کے مالک اور کم عمر ڈرائیور کے والد مظہر عباس نے پولیس کو بتایا کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کا بیٹا بغیر اجازت گاڑی لے کرگھر سے نکل گیا تھااور گھر کے افراد اس کی اس حرکت سے لاعلم تھے۔

Source: Twitter

  پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کوضبط کر لیا اور موٹروہیکل آرڈیننس کے تحت لینڈ کروزر کے کم عمر ڈرائیور کے والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم پولیس نے کم عمر ڈرائیور اور اس کے والد کو ایک ہزار روپے کا معمولی جرمانہ ادا کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔

Source: Twitter

اس کے ساتھ ہی بچے کے والد نے پولیس کو حلف نامہ جمع کرایا۔ جس میں تحریر تھا کہ واقعہ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا اور آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔

 وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے میں کم عمر بچوں کا گاڑی چلانا عام سی بات بنتی جا رہی ہے ۔اکثر یہ بات سامنے آتی ہے کہ کہیں کم عمر ڈرائیور تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلا رہا ہے تو کہیں ٖلاپرواہی سے گاڑی چلا رہا ہے ۔ اس صورت حال کی ذمہ داری جہاں بچوں پر عائد ہوتی ہے وہیں والدین کو بھی بری الذمہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو کم عمری میں گاڑی چلانے سے روکیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago