انسٹاگرام پر کروڑوں فلوورز رکھنے والے تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال ہندی نغموں پر ریلز بنا کر پوری دنیا سے تعریفیں بٹورتے رہتے ہیں ،حالیہ دنوں میں کلی کو ان کے شاندار انداز کے لیے بھارتی سفارتخانے نے اعزاز سے بھی نوازا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ان کی صلاحیتوں اور ہنر کی تعریف کرچکے ہیں۔
تاہم ،اس مرتبہ کلی پال نے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے گانے “جھوم” کا انتخاب کیا اور اس پر لپسنگ کی جو وائرل ہوگئی۔ انسٹاگرام پوسٹ میں کلی پال نے علی ظفر کی موسیقی اور ان کے گانے کے لئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ کو ’ماسٹر پیس‘ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انہیں ٹیگ بھی کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین جو پہلے ہی علی ظفر کے گانوں کے مداح ہیں کلی پال کی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر بےحد پسندیدگی کا اظہار رہے ہیں۔ سوشل میڈیا اسٹار اس سے قبل کلی پال کنگنا رناوت، شاہ رُخ خان، ماہرہ خان اور ارجیت سنگھ سمیت کئی فنکاروں کے گانوں اور فلمی ڈائیلاگز پر ویڈیوز بناچکے ہیں۔
گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے گیارہ سال پرانے گیت “جھوم” کی ری مکس ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے بھارتی مداحوں کو گانے پر رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔ علی ظفر نے وڈیو کی تفصیلات میں لکھا کہ “جھوم“ کی کہانی جو ایک ایسا گانا جس کا بخار آج کل ہر طرف پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2011ء میں جب میں ہندوستان میں فلم میرے برادر کی دلہن کی شوٹنگ کررہا تھا تو میں نے اپنا تیسرا البم“جھوم“ریلیز کیا تھا۔
انہوں نے اس گانے کی تخلیق کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ 2011ء میں جب میں ہندوستان میں فلم میرے برادر کی دلہن کی شوٹنگ کررہا تھا تو میں نے اپنا تیسرا البم“جھوم“ریلیز کیا تھا علی ظفر نے بتایا کہ میں نے اپنے ذہن میں ایک سادہ سوچ کے ساتھ ٹائٹل ٹریک لکھا اور کمپوز کیا،کہ اگر کل میں مر جاؤں تو کیا لکھوں گا، خیر میں اس وقت میں خوشی اور حیرانی ملے جلے جذبات کے ساتھ زندگی کے اس خوبصورت تجربے سے گزرہا تھا جب ہم اپنے پہلے بچے اذان کا انتظار کررہے تھے، میں نے اپنے جذبات کو سمیٹا اور لکھنا شروع کیا اور الفاظ برسنے لگے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں علی ظفر اور گُل پانڑہ کے پشتون کلچر ڈے پر ریلیز ہونے والے گانے ’لار شہ پخور‘ کو صرف 24 گھنٹوں کے دوران ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد افراد نے سُنا تھا اور کئی دنوں تک یہ گانا یوٹیوب پر ٹرینڈنگ پر سرِفہرست رہا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…