خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کی 10ویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس (AMC-X) میں ’’بہترین مالیاتی بحالی کرنے والا مائیکروفنانس بینک‘‘ اور ’’بہترین ہاؤسنگ فنانس مائیکروفنانس بینک‘‘ کے ایوارڈز حاصل کیے۔ پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک (PMN) نے یورپی یونین کے مالی تعاون سے جاری پروگرام PAIDAR کے تحت اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے (UNIDO) کے اشتراک سے اس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

یہ اعزازات مالیاتی بحالی کے حوالے سے خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی پیش رفت کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں خطرات میں کمی، ادارہ جاتی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانا اور سستی مالیاتی خدمات، بشمول ہاؤسنگ فنانس، چھوٹے کاروباروں اور زرعی شعبے کے لیے مالی معاونت، تک رسائی کو وسعت دینا شامل ہے۔

خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر کراچی والا نے کہا ’’یہ دونوں ایوارڈز خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی ٹیم کے ہر رکن کے عزم اور بھرپور کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہماری مالیاتی بحالی ایک حکمت عملی کے تحت کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد مالیاتی گوشواروں سے وابستہ خطرات کو کم کرنا، ڈپازٹس پر لاگت گھٹانا، قرضوں کی وصولی اور قرضوں کے مجموعی پورٹ فولیو کے معیار کو بہتر بنانا اور قرضوں کی فراہمی کے شعبوں میں تنوع پیدا کرنا تھا۔

ہم نے قرضوں کی منظوری کے عمل میں قرض لینے والوں کی ساکھ اور ادائیگی کی صلاحیت جانچنے کی استعداد بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی، قرضوں کی تصدیق کے لیے ایک مضبوط نظام قائم کیا اور قرضوں کی وصولی اور ریکوری کی کوششوں کو مؤثر بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کیں۔ ان اقدامات نے ہمیں ایک مضبوط اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھنے والا ادارہ بنانے میں مدد دی ہے۔ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ ہماری ٹیموں نے ان تبدیلیوں پر جس انداز میں ردعمل دیا اور ایک مضبوط بینک کی تشکیل میں مدد کی، وہ قابلِ تحسین ہے۔‘‘

آپریشنل اور مالیاتی شعبوں میں نمایاں بحالی

PMN

بہترین مالیاتی بحالی کرنے والے مائیکروفنانس بینک کا ایوارڈ مالی سال 2025 میں خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی نمایاں مالیاتی بحالی کو اجاگر کرتا ہے۔ بینک نے مالی سال 2024 میں 3.6 ارب روپے کے نقصان کے مقابلے میں مالی سال 2025 میں ٹیکس سے قبل 4.0 ارب روپے کا منافع حاصل کیا، جو مجموعی طور پر 7.6 ارب روپے کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

قرضوں کے پورٹ فولیو سے متعلق خطرات کے اہم اشاریوں میں بھی نمایاں بہتری آئی، جبکہ 90 روز سے زائد عرصے سے خطرے سے دوچار قرضوں کے تناسب (PAR90) میں کمی ہوئی اور یہ 6.2 فیصد سے کم ہو کر 3.8 فیصد رہ گیا۔

کم لاگت والے مکانات کی مالی معاونت کے فروغ میں نمایاں کردار

کم لاگت والے مکانات کی مالی معاونت 2026 میں بھی خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ بہترین ہاؤسنگ فنانس مائیکروفنانس بینک کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد بینک نے اس شعبے میں اپنی پیش رفت برقرار رکھی۔ سال کے دوران قرض لینے والوں کی تعداد میں 47 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہاؤسنگ فنانس کے پورٹ فولیو میں 56 فیصد توسیع ہوئی۔

قرضوں کی فراہمی کے شعبے میں مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے ستمبر 2026 تک مکانات کی خریداری اور گھروں کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 21 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے۔

رہن پر مبنی مالی معاونت کے شعبے میں اپنی ادارہ جاتی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے حکومت کی معاونت سے چلنے والی مکانات کے لیے سبسڈی اسکیموں پر فعال انداز میں عمل درآمد کیا ہے:

  • میرا پاکستان میرا گھر (2021): مجموعی طور پر 3,313 ملین روپے کے 2,103 قرضے فراہم کیے گئے۔
  • وزیراعظم اپنا گھر اسکیم: ستمبر 2026 تک کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے 437 قرضوں کی منظوری دی گئی، جبکہ تقریباً 945 ملین روپے کے قرضے فراہم کیے گئے۔

یہ اعزازات ایک مضبوط اور مستحکم ادارہ جاتی بنیاد قائم کرنے اور پاکستان بھر میں مالیاتی خدمات سے محروم طبقات کو مالیاتی نظام میں شامل کرنے کے لیے خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے عزم کو مزید تقویت دیتے ہیں۔

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے بارے میں:

2000 میں قائم ہونے والا خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) پاکستان کا ایک اہم مائیکروفنانس ادارہ ہے، جو جدید بینکاری کے تمام شعبوں میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک ایک جامع مالیاتی نظام فراہم کرتا ہے، جس میں بچت، قرضوں، بیمہ، رقوم کی ترسیل اور ڈیجیٹل سہولیات شامل ہیں۔ یہ خدمات دیہی اور شہری علاقوں کے مختلف طبقات کی متنوع ضروریات پوری کرتی ہیں۔

اسلام آباد میں مرکزی دفتر رکھنے والے خوشحالی مائیکروفنانس بینک کا ملک بھر میں پھیلا ہوا نیٹ ورک چھوٹے کاروباری افراد کی ترقی اور مالیاتی سہولیات سے محروم آبادیوں میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے ۔a

zeeshan

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

4 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago