مسجد حرام کے وسط میں واقع خانہ کعبہ جو مسلمانوں کے لئے مرکز کی حیثیت کے ساتھ ساتھ سب سے مقدس ترین جگہ تصور کی جاتی ہے۔ مسلمان اپنی فرض عبادت نماز جو دن میں پانچ بار ادا کرنی ہوتی ہے اس کو بھی خانہ کعبہ کی طرف رخ کرکے ادا کرتے ہیں ۔ ہر مسلمان کی زندگی میں خواہش رہتی ہے کہ وہ ایک بار اس جگہ کی زیارت ضرور کرے۔ مسلمانوں کے لئے یہ جگہ جہاں اپنی جانوں سے بڑھ کرہے وہیں ہمارے عقیدے کے مطابق خانہ کعبہ اللہ تعالیٰ کا گھر ہے۔ لہذا مسلمان اس سے جڑی ہر ایک چیز پر اہمیت و فوقیت دیتے ہیں ۔
اس ہی حوالے سے آج ایک ایسا دن ہے کہ ہم باآسانی خانہ کعبہ کی سمت کر تعین کرسکتے ہیں۔ سائینسی علم کے مطابق آج سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر موجود ہوگا، جس کی وجہ سے ہم آج بلکل آسانی کے ساتھ خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرسکیں گے۔ یاد رہے یہ موقع ہر سال دنیا میں دو مرتبہ آتا ہے، جب سورج بلکل خانہ کعبہ کے اوپر ہوتا پے۔ سال میں وہ پہلا دن 27 مئی کا پوتا ہے جو کہ آج کا دن ہے البتہ سال میں وہ دوسرا دن 15 جولائی کا ہوتا ہے۔
البتہ سوال یہاں یہ بنتا ہے کہ آیا ہم خود کیسے معلوم کرسکتے ہیں کہ خانہ کعبہ کا کس طرف ہوسکتا لہذا اس کا طریقہ نہایت آسان ہے جس سے اس بات کا تعین کیا جاسکتا ہے، جیسے کہ اگر ہم ایک لمبی سی لکڑی یا لوہے کی راڈ یا کوئی بلند سیدھی چیز کو ٹھیک 2:18 منٹ پر آج دن میں کھڑا کریں تو جس طرف اس لکڑی یا لوہے کا سایہ بنتا ہے ۔۔ بلکل سیدھا چل کر ہم وہاں منہ کو لکڑی یا راڈ کی طرف کھڑے ہوجائیں تو وہ بلکل درست سمت ہوگی کعبہ شریف کی۔ احتیاطی طور پر کوئی نشان لگا لیں تاکہ آپ کو اور اپکے گھر والوں کے لئے آگے چل کر آسانی رہے ۔
جبکہ دوسری جانب اس بات کا بھی اندازہ لگایا جارہے کہ جب سورج بلکل خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا یعنی سورج کی روشنی خانہ کعبہ پر پڑھے گی تو وہ زمین پر ایک 89.93 کا اینگل بنائی گی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…