کراچی کے علاقے کیماڑی آئل ٹرمینل ون میں لگبے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، جبکہ کولنگ کے عمل کے دوران دو افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئیں ہیں جنہیں ایمبولینسز کے ذریعے کراچی کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل کے گیٹ نمبر ایک کے قریب آتشزدگی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے باعث جہاں آگ پھیلنے سے دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے وہیں چار افراد کو زخمی حالت میں کراچی کے سول اسپتال منتقل کردیا اگرچہ زخمیوں میں ایک افراد کی جان خطرے باہر بتائی جاتی ہے البتہ تین افراد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت شاہد اور صلح محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت شاہد، کاشف اور فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح خوفناک آگ کے باعث پورے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی معطل ہوگی۔ تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر کراچی آئل ٹرمینل بھجوا دی گئیں۔ جبکہ اس آگ بجھانے کے عمل کے دوران فائر بریگیڈ کی چھے گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ اس دوران پاک بحریہ کی ٹیم بھی آگ بجھانے کے عمل میں معاونت فراہم کرتی رہی۔
جیو نیوز کے مطابق آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شمس شاہوانی کا کہنا ہے آگ سے ہمارا کافی نقصان ہوا ہے، حالات کی بہتری تک کوئی پیٹرولیم ۔مصنوعات کی سپلائی روک دی گئی اور فی الحال اپنی گاڑیاں آئل ٹرمنل سے ہٹالی ہیں، آگ پر قابو پانے کے بعد صورتحال دیکھ کر سپلائی بحالی کا فیصلہ کریں گے۔
جبکہ سندھ کے رینجرز کے مطابق جب آگ لگی تو اس کی شدت کافی زیادہ تھی، اس موقع پر سندھ رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو فوری طور پر اپنے گھیرے میں لے لیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…