بے رحم بھارتی فوج نے 3 سالہ بچے کے سامنے نانا کو قتل کردیا

شیطان اپنی شیطانی سے جائے لیکن بے رحم و سنگ دل بھارتی انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی اور بےشرمی سے ناجائے۔ دھائیوں سے مظلوم کشمیری عوام پر ظلم کرنے والی بھارتی سرکار نے جہاں ناصرف معصوم کشمیری عوام کو پچھلے ایک سال سے گھروں میں قید کرکے رکھا ہوا ہے بلکہ ساتھ ہی ان کے بنیادی حقوق کو بھی بری طرح پامال کررہی ہے۔

موجودہ بھارتی حکومت کتنی بےرحم اور جابرانہ سوچ کی حامل ہے اس کا اندازہ آج کے واقعے کے بعد سے انتہائی آسانی سے لگایا جاسکتا ہے۔ بھارتی حکومت کے زیر کنٹرول مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنا بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کا پرانہ کام ہے۔ لیکن آج تو بھارتی فوج کی جانب سے ساری حددیں پار کردی گئی، جہاں ایک تین سالہ بچے کے سامنے، اس کے نانا کو بھارتی فوج کی جانب سے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ اگرچہ ابھی کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اس بچے کے دادا تھے۔

جب اس واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو گویا لوگوں کے دل دھیل سے گئے ہوں۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے ایک شخص روڈ پر گرا ہوا جس کو جسم پر کئی گولیاں لگی ہوئیں جبکہ تین سالہ بچہ رو رہا ہے کبھی وہ اپنے نانا کے سینے پر جاکر بیٹھ جاتا ہے تو کبھی ادھر ادھر روتا ہوا گھوم رہا ہو گویا کسی کو مدد کے لئے پکار رہا ہو کہ کوئی آئے اور اس کے بابا کو بچا لے۔

البتہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر اثر اور زیر کنٹرول بھارتی میڈیا کی جانب سے اس واقعے کو پہلے تو دہشتگردوں سے منسلک کرنے کی کوشش کی گئی بعدازاں جب اس واقعے کی تفصیلات آئیں تو معلوم ہوا کہ یہ واقعہ کسی دہشگردی کا نہیں بلکہ بھارتی فوج کی بربریت اور جاہلیت کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین سالہ بچہ اپنے والد کے ساتھ صبح دودھ لینے گیا تھا تاہم بھارتی فورسز نے اس بچے کے سامنے، اس کے والد کو قتل کردیا بعدازاں پولیس کی جانب سے بچے کو ماں اور گھر والوں کے حوالے کردیا گیا۔

ایک جانب گھر والوں نے جہاں اس پورے واقعہ کا ذمہ دار ظالم بھارتی فوج کو قرار دیا ہے بلکہ یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ وہ صبح 6 بجے اپنے کام سے نکلے تھے بچے کے ہمراہ البتہ ان کو گاڑی سے اتار کر بھارتی فوجیوں نے قتل کردیا۔

ایک جانب تو بھارتی حکومت اور بھارتی فورسز ہیں جو طاقت کے نشے میں اتنی چور ہوگئی ہے کہ وہ انسانی اقدار ہی بھول بیٹھی ہے۔ بھارتی حکومت اور فوج کو مسلمانوں تکلیف اور بغض ہے اس سے تو سب واقف ہیں البتہ یہ حرکت تو ظالم سے ظالم انسان کرتے ہوئے بھی رحم کھالیتا ہے لیکن بھارتی فوج شاید مسلمانوں انسان سمجھنے کے لئے بھی تیار نہیں ہے۔

وہیں دوسری جانب ٹوئیٹر پر بھارتی عوام کا ردعمل بھی انتہائی دوغلانہ نظر آیا۔ گھر والوں کا بھارتی فوج پر الزام عائد کرنے کے باوجود اس واقعہ کا ذمہ دار پاکستان اور مسلمانوں کو قرار دیا جارہا ہے۔ مطلب ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری۔ یہ بھارتیوں کی روش پرانی رہی ہے کہ اگر مسلمانوں کے ساتھ کہیں بھی غلط ہو تو فوراً سے انصاف ملنے کے بجائے بھارت میں اس چیز کا ذمہ دار کسی مسلمان کو ہی قرار دیا جاتا ہے۔

البتہ بھارت یا بھارتی عوام کچھہ بھی کہتی رہے پاکستان بطور ایک اسلامی ریاست اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریگا اور بھارت مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دیکھتا رہے گا کہ کس طرح بھارت مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پچھلے ستر سالوں سے ظلم کرتا آرہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

2 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

3 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago